حیدرآباد یکم جولائی : تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشمائیلارم صنعتی علاقہ کی ایک فیکٹری میں گزشتہ روز پیش آئے خوفناک دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ مزید 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اب تک 27 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے بچاو کارروائیاں جاری ہیں۔ سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ امدادی کارروائیاں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (NDRF)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF)، اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے جاری ہیں، کیونکہ خدشہ ہے کہ اب بھی کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کچھ کارکن تقریباً 100 میٹر دور جا گرے، اور فیکٹری کی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ تلنگانہ حکومت نے سگاچی انڈسٹریز لمیٹڈ میں دھماکہ کے واقعہ کے اعادہ کو روکنے کےلیے اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ تلنگانہ کی صنعتی تاریخ کا سب سے افسوسناک اور ہولناک واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا۔اس المناک واقعہ میں اب تک 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے سینئر آئی اے ایس عہدیداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی آئندہ ایسے خطرناک حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اقدامات اور سفارشات پیش کرے گی۔ دھماکے کا تعلق مبینہ طور پر ایک کیمیائی ری ایکشن سے ہے، جو کہ مائیکرو کرسٹل لائن سیلولوز کی پروسیسنگ کے دوران ڈرائینگ یونٹ میں دباؤ بڑھنے کے باعث ہوا۔ پٹنچیرو ایریا اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ سات لاشوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے کئی جلی ہوئی حالت میں تھیں، جس کی وجہ سے شناخت ناممکن ہوگئی۔ کم از کم چھ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے پروفائلنگ کی جارہی ہے۔ 35 زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر صحت سی دمودر راجہ نارسیمہا نے زخمیوں کے لیے بہترین طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ایک پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی، جس میں چیف سیکریٹری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اسپیشل چیف سیکریٹری، لیبر، ہیلتھ، اور فائر سروسز کے حکام شامل ہیں۔ یہ کمیٹی دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا، سگاچی انڈسٹریز نے پیداوار 90 دن کے لیے معطل کردی اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے تعزیت اور مکمل تعاون کا عہد کیا۔ اس واقعے نے صنعتی حفاظت کے معیارات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ پٹنچیرو ایم ایل اے ماہی پال ریڈی نے الزام لگایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے حفاظتی پروٹوکول کی پاسداری نہیں کی۔ تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس واقعے کو تلنگانہ کی تاریخ کا بدترین صنعتی حادثہ قرار دیا جارہا ہے، جس نے صنعتی یونٹوں میں حفاظتی آڈٹ کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
Source: social media
کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو نہ بیٹا ملا ، نہ انصاف،دہلی عدالت نے کیس کو بند کرنے کی دی اجازت
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی، گھریلو صارفین کو کوئی ریلیف نہیں
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
بیٹی کی محبت کی شادی،باپ نے نواسہ کو کسی اورکو گود دے دیا۔آندھرا پردیش میں انسانیت کو شرمسارکرنے والاواقعہ
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل