National

کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ

کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ

بیلاگاوی، 30 جون :کرناٹک کے بیلاگاوی ضلع کے انگلی گاوں میں شری رام سینا کے پانچ ارکان کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شری رام سینا کے کارکنوں نے مقامی گوشالہ سے گایوں کو لے جارہے لوگوں کو روکا اور ان سے پوچھ گچھ کی، کیونکہ انہیں شبہ تھا کہ ان مویشیوں کو ذبح کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ گایوں کو پالنے کے مقصد کے لیے لے جا رہے تھے ۔ مداخلت سے ناراض مویشی مالکان نے شری رام سینا کے کارکنوں سے بحث کی، جو آہستہ آہستہ تشدد میں تبدیل ہو گئی۔ الزام ہے کہ مویشی مالکان نے پانچوں کارکنوں کو ایک درخت سے باندھ کر انہیں لاٹھیوں سے پیٹا۔ شری رام سینا کے بیلگاوی ضلع کے صدر وٹھل گدی نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا،یہ اب سدارمیا کی حکومت نہیں رہی، یہ ‘خان حکومت’ بن گئی ہے ۔ اگر ہم پولیس کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہماری حفاظت کے بجائے ہمیں دھمکاتے ہیں۔ اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ریاست گیر احتجاج شروع کریں گے ۔ زخمی کارکنوں میں سے کسی نے ابھی تک پولیس میں باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی ہے ۔ اس کے باوجود، یمکنمرڈی پولیس نے اس واقعے کا ویڈیو وائرل ہونے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments