جیسلمیر، 29 جون (:راجستھان میں جیسلمیر کے تنوٹ-لونگے والا شاہراہ پر سرحدی علاقے سے دو پاکستانی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح سادے والا سرحدی علاقے میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے تقریباً 12 کلومیٹر اندر ہندوستانی علاقے میں ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتاہے کہ دونوں پاکستانی شہری ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں ہندو بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں چار سے پانچ دن پرانی ہیں۔ غالباً شدید گرمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہوگی۔ دونوں کی عمریں 20 بس سے کم بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے کپڑوں سے پاکستانی سم، شناختی کارڈ اور کچھ پاکستانی دستاویزات برآمد ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں خاردار تار عبور کر کے 12 کلومیٹر اندر ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد بی ایس ایف اور پولیس نے تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فی الحال دونوں کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ ان کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوگی۔
Source: uni urdu news service
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
منی پور میں صدر راج کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاری، این بیرین سنگھ نے کہا اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کا دور جاری
قصبہ لا کالج گینگ ریپ: بی جے پی نے ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
مانسون کی وجہ سے جھارکھنڈ کے تمام اضلاع میں مسلسل بارش
’عدالتی فعالیت‘ ضروری، اسے ’عدالتی دہشت گردی‘ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے: سی جے آئی گوائی
اوڈیشہ: پُری میں جگن ناتھ یاترا کے دوران بھگدڑ، 3 عقیدت مندوں کی موت، 50 زخمی
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی