National

’عدالتی فعالیت‘ ضروری، اسے ’عدالتی دہشت گردی‘ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے: سی جے آئی گوائی

’عدالتی فعالیت‘ ضروری، اسے ’عدالتی دہشت گردی‘ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے: سی جے آئی گوائی

سی جے آئی بی آر گوائی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ایس سی/ایس ٹی کے اندر کریمی لیئر اصول کو نافذ کرنے کی منظوری دینا بطور جج ان کے کیریئر کے سب سے اہم لمحوں میں سے ایک رہا۔ انہوں نے اسے سماجی انصاف کو بہتر بنانے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم بتایا۔ انہوں نے کہا، ’’اعلیٰ عہدے پر بیٹھے ایس سی/ایس ٹی کے افسروں کے بچوں کو اُنہی فائدوں کا اہل ماننا، ریزرویشن کے بنیادی مقاصد کو کمزور کرتا ہے۔ وہ اسی کا فائدہ لے کر اس عہدے پر پہنچے ہیں۔‘‘ سی جے آئی گوائی نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں یہ باتیں کہیں۔ 14 مئی کو 52ویں سی جے آئی کے طور پر عہدہ سنبھالنے والے گوائی نے ’عدالتی تجاوزات‘ کے خلاف بھی انتباہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’عدالتی فعالیت بنی رہے گی، لیکن اسے ’عدالتی جسارت‘ یا ’عدالتی دہشت گردی‘ نہیں بننا چاہیے۔ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے، انتظامیہ انہیں نافذ کرتی ہے اور عدلیہ آئینی عمل آوری یقینی کرتی ہے۔ تجاوزات اس توازن کو بگاڑتا ہے۔ آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں ہے، یہ سماجی تبدیلی کا ایک وسیلہ ہے۔‘‘ سی جے آئی گوائی نے سبکدوشی کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے کو نامنظور کرنے کی بات واضح طور سے کہی ہے. انہوں نے کہا، ’’یہ میرے لیے ذاتی اصول کی بات ہے۔‘‘ ان کی خاص توجہ سرپیم کورٹ میں زیر التوا 81000 معاملوں کو کم کرنے اور دیہی عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments