اوڈیشہ کے پوری ضلع میں اتوار کی صبح رَتھ یاترا کے دوران بھگدڑ مچنے کے بعد ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبادلہ کر دیا ہے، جبکہ دو دیگر اعلیٰ پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کو صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا جب ہزاروں عقیدت مند پوری کے شری گنڈیچا مندر کے سامنے رتھ پر سوار بھگوان جگن ناتھ کے درشن کے لیے جمع ہوئے۔ اس دوران اچانک بھیڑ بے قابو ہو گئی اور دھکم پیل کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں تین افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا اور حادثے کو ناقابلِ معافی لاپروائی قرار دیا۔ انہوں نے جگن ناتھ بھکتوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کارروائی کے تحت پوری کے ایس پی ونیت اگروال اور ڈی ایم سدھارتھ شنکر سوین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اب پنک مشرا، جو فی الحال اے ڈی جی کرائم کے عہدے پر فائز تھے اور ماضی میں پوری کے ایس پی بھی رہ چکے ہیں، نئے سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ضلع کھوردہ کے کلکٹر چنچل رانا کو پوری کا نیا ڈی ایم مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید دو افسران ڈپٹی کمشنر آف پولیس وشنو پتی اور کمانڈنٹ اجے پادھی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انتظامی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے، جس کی نگرانی ریاست کے ترقیاتی کمشنر کریں گے۔ حکومت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کے علاج کا مکمل خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ رتھ یاترا کے دوران سیکورٹی اور بھیڑ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے، لیکن اتنی بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے اچانک جمع ہو جانے سے صورتحال بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں نے رَتھ کے قریب آنے کی کوشش میں آگے بڑھنا شروع کیا اور اسی دوران دھکا مکی سے کئی لوگ گر گئے، جنہیں روند دیا گیا۔
Source: social media
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
منی پور میں صدر راج کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاری، این بیرین سنگھ نے کہا اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کا دور جاری
قصبہ لا کالج گینگ ریپ: بی جے پی نے ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
مانسون کی وجہ سے جھارکھنڈ کے تمام اضلاع میں مسلسل بارش
’عدالتی فعالیت‘ ضروری، اسے ’عدالتی دہشت گردی‘ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے: سی جے آئی گوائی
اوڈیشہ: پُری میں جگن ناتھ یاترا کے دوران بھگدڑ، 3 عقیدت مندوں کی موت، 50 زخمی
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی