National

اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ

اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ

جیسے جیسے بہار اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، ریاستی سیاست میں مضبوط اتحاد بنانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو اے این آئی کو بتایا کہ ان کی پارٹی نے اس سلسلے میں بہار میں اپوزیشن کے مہاگٹھ بندھن کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔بہار میں آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات میں اپوزیشن کے عظیم اتحاد میں آر جے ڈی، کانگریس، بائیں بازو کی جماعتیں اور وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) شامل ہیں جبکہ حکمراں این ڈی اے میں جے ڈی یو، بی جے پی، ہندوستانی عوام مورچہ، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) اور راشٹریہ لوک مورچہ جیسی جماعتیں شامل ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا، ‘ہمارے ریاستی صدر اختر الایمان نے عظیم اتحاد کے کچھ رہنماؤں سے بات کی ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ بہار میں این ڈی اے دوبارہ اقتدار میں آئے۔ اب یہ ان سیاسی جماعتوں پر منحصر ہے جو بہار میں این ڈی اے کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتی ہیں۔ پانچ سال پہلے میں نے ذاتی طور پر بھی کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اویسی نے کہاکہ ہم سیمانچل اور سیمانچل سے باہر بھی الیکشن لڑیں گے… اگر وہ اتحاد کے لیے تیار نہیں ہیں تو میں ہر جگہ سے الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments