حیدرآباد، 30 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشامائیلارم صنعتی علاقہ میں پیر کی صبح ایک شدید دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں واقع ریئیکٹر کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجہ میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ میں10 مزدورہلاک ہوگیے اور کئی مزدور شدید زخمی ہوئے دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدور تقریباً 100 میٹر دور جا گرے۔ فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، جب کہ قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے اندر مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ چونکہ بعض مزدوروں کے موبائل فون بند ہیں، اس لیے ان کے ارکان خاندان سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ زخمیوں کو چندانگر اور اسناپور کے پرائیویٹ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 11فائر انجن موقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر پراوینیا اور ایس پی پریتوش نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ فیکٹری سے نکلنے والی تیز بو کے باعث آس پاس کے علاقوں میں رہنے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
Source: uni news
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
بیٹی کی محبت کی شادی،باپ نے نواسہ کو کسی اورکو گود دے دیا۔آندھرا پردیش میں انسانیت کو شرمسارکرنے والاواقعہ
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
اوڈیشہ: پُری میں جگن ناتھ یاترا کے دوران بھگدڑ، 3 عقیدت مندوں کی موت، 50 زخمی
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی