حیدرآباد۔ 30جون: آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم شہر میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کی محبت کی شادی سے ناراض ہو کر اُس کے نومولود بیٹے کو چپکے سے ماں کو اطلاع دیے بغیر کسی اور کو گود دے دیا ۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے کہا کہ ارکو علاقہ سے تعلق رکھنے والی دیویا سوروپ نے جان بابو نامی شخص سے محبت کی شادی کی تھی، جو اس کے باپ شوکرا کو شروع سے پسند نہیں تھی۔ شادی کے بعد سے وہ دونوں میاں بیوی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا، جس کے باعث دونوں الگ الگ رہنے لگے۔ حمل کے دوران، شوکرا اپنی بیٹی کو وشاکھاپٹنم کے کیلاس پورم لے گیا اور وہاں ایک کرایہ کے مکان میں رکھا۔ زچگی کے بعد، کے جی ایچ اسپتال میں دیویا کو ایک بیٹا پیدا ہوا۔ شوکرا نے بہانہ بنایا کہ بچہ کو یرقان ہے اور علاج کے لیے کچھ کاغذات پر دیویا سے دستخط لے لیے۔ بعد ازاں اُس نے بچے کو کسی اور کو گود دے دیا۔ دو ماہ گزرنے کے بعد جب ماں نے بچہ کے بارے میں پوچھا تو کوئی جواب نہ ملا۔ مجبوراً دیویا نے معاملہ کو پولیس سے رجوع کیا۔ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر روی کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے صرف تین گھنٹوں میں بچے کا سراغ لگا لیا اور اُسے دوبارہ وشاکھاپٹنم کے چائلڈ کیئر ہوم میں منتقل کر دیا۔
Source: uni urdu news service
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ
بیٹی کی محبت کی شادی،باپ نے نواسہ کو کسی اورکو گود دے دیا۔آندھرا پردیش میں انسانیت کو شرمسارکرنے والاواقعہ
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی