دہرادون، 12 نومبر:اتراکھنڈ کے دہرادون میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ایک کنٹینر ایک کار سے ٹکرا گیا، جس میں کار میں سفر کر رہے تین نوجوانوں اور تین لڑکیوں سمیت کل چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد پولیس پہنچی اور بڑی مشکل سے کار میں پھنسی لاشوں کو باہر نکالا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اجے سنگھ نے منگل کو بتایا کہ آج تقریباً 01.33 بجے، کینٹ پولیس اسٹیشن کو میٹروپولیس کے او این جی سی چوک کے قریب ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے اطلاع ملی۔ پولیس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ایک کنٹینر اور ایک انووا گاڑی حادثے کا شکار پائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر کے پچھلے حصے سے ٹکرانے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے۔ جس میں کل 07 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر موجود تمام چھ افراد کو 108 کے ذریعے کورونیشن، دون اور اندریش اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمی شخص کی حالت نازک ہے، اسے علاج کے لیے سنرجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ مذکورہ کنٹینر کشن نگر چوک سے آرہا تھا اور انووا بلو پور چوک سے دہرادون کی طرف آرہی تھی۔ کشن نگر چوک کے قریب کنٹینر کی کراسنگ کے دوران، انووا ڈرائیور رفتار کا اندازہ لگانے میں ناکام رہا اور سوچا کہ کنٹینر پورا نکلنے کے بعد وہ آرام سے کراس ہوجائے گا۔ اس جلد بازی میں انووا گاڑی کراس کرتے ہوئے کنٹینر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں گنیت ( 19 سال)، کنال ککریجا ( 23 سال)، رشبھ جین( 24 سال )، نویا گوئل( 23 سال)،اتل گروور (24)، کاماکشی( 20 سال) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ سدھیش اگروال( 25 سال) کو زخمی حالت میں سنرجی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ایس ایس پی سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ کشن نگر چوک پر پیش آئے مذکورہ افسوسناک حادثے میں 6 نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوسناک ہے کہ ایسے نوجوانوں کی، جو ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں، ایسے حادثات میں بے وقت موت ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں دون پولیس مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر حادثہ کی وجہ تیز رفتاری معلوم ہوتی ہے۔ دون پولیس تمام نوجوانوں سے اپیل کرتی ہے کہ مہربانی کرکے جوش میں تیز رفتاری سے گاڑی نہ چلائیں۔ آپ کی زندگی آپ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی اہم ہے۔
Source: uni urdu news service
داچھی گام انکاؤنٹر: عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
اکال تخت نے پرکاش سنگھ بادل کا "فخرِ قوم پنتھ رتن" کا خطاب منسوخ کر دیا
اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل
سپریم کورٹ نے پولنگ کے مراکز پر ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
موہالی ہوائی اڈے پر4 دسمبر کو بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی: مان
پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی
آندھراپردیش میں طوفان فنگل کا اثر، کئی مقامات پر بارش، تباہی کا خدشہ