National

بہار :  پٹنہ  میں ٹل گیا ٹرین حادثہ، مسافروں نے کہا- ایسا لگا کہ اب سب کچھ ختم ہو جائے گا

بہار : پٹنہ میں ٹل گیا ٹرین حادثہ، مسافروں نے کہا- ایسا لگا کہ اب سب کچھ ختم ہو جائے گا

دارالحکومت پٹنہ میں حادثے سے ٹرین بال بال بال بچ گئی۔ یہ واقعہ پٹنہ جنکشن اور پارسا بازار اسٹیشن کے درمیان یادوچک میں پیش آیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر تک انہیں لگا کہ اب سب کچھ ختم ہو جائے گا لیکن اللہ کے فضل سے ان کی جان بچ گئی۔ اس واقعہ کے بارے میں ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں نے بتایا کہ پارسا بازار تھانہ علاقہ کے یادوچک کے قریب ٹرین نمبر63258 پارسا بازار اسٹیشن سے نکل کر پٹنہ جنکشن جا رہی تھی، اسی دوران تیز آواز کے ساتھ ٹرین رک گئی۔ جیسے ہی ٹرین اچانک رکی مسافر ٹرین سے نیچے اترے اور ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ پھر ٹرین کے ڈرائیور نے لوگوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ اس سلسلے میں ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ پارسا بازار اسٹیشن سے آگے نتھو پور کراسنگ کے قریب ایک بائک ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکل ٹرین میں پھنس گئی۔ بڑی مشکل سے موٹر سائیکل کو ٹرین سے ہٹایا گیا۔ موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹرین کو کافی نقصان پہنچا۔ ٹرین میں سوار کچھ مسافروں نے بتایا کہ وہ پہلی بوگی میں بیٹھے تھے۔ پھر اچانک تیز آواز کے ساتھ ٹرین رک گئی۔ پوچھنے پر ریلوے ملازم نے بتایا کہ موٹر سائیکل ٹرین میں پھنس گئی تھی اور اس کی آواز سے لگتا تھا کہ ٹرین اب الٹ جائے گی۔ فی الحال سب کچھ ٹھیک ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments