National

تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد

تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد

حیدرآباد31مئی: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے گڈور میں واقع اشوک نگر میں ایک دل دہلا دینے والا اور غیر انسانی واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک گندے نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں ملنے سے مقامی افرادمیں سنسنی پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق، یہ لاشیں اس وقت برآمد ہوئیں جب صفائی کے دوران نالے میں جمع کچرے کو ہٹایا جا رہا تھا۔ مقامی افراد نے اس دلخراش منظر کو دیکھ کر گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے انسانیت کو شرمندہ کرنے والے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے وحشیانہ حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ نے پورے علاقے میں افسوس اور اضطراب کی لہر دوڑا دی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments