National

انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

انڈیا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سنیچر کو ملک میں فعال کیسز کی تعداد 3400 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس مہلک وائرس سے ریاست کیرالہ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 1336 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد مہاراشٹرا اور نئی دہلی میں فعال کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ایسا گذشتہ دو برس میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انڈیا میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کیا ہوا؟ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 685 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اموات نئی دہلی، کیرالہ، کرناٹک اور اترپردیش میں ہوئی ہیں۔ مختلف ریاستوں میں کورونا کے فعال کیسز کی صورتحال کچھ یوں ہے، مہاراشٹر 467، دہلی 375، گجرات 265، کرناٹک 234، مغربی بنگال 205، تمل ناڈو 185 اور اترپردیش میں 117 فعال کیسز ہیں۔ رواں ماہ مئی کی 22 تاریخ تک پورے ملک میں صرف 257 فعال کیسز تھے جو 26 مئی تک بڑھ کر ایک ہزار 110 ہوئے اور اب 3400 تک جا پہنچے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل کا کہنا ہے کہ ’ہم صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال ہمیں محتاط رہنے اور نگرانی کی ضرورت ہے، لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔‘ کیرالہ میں کورونا سے اب تک پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوری 2025 کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سات اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ رواں برس کے آغاز سے اب تک مختلف ریاستوں سے مجموعی طور پر 22 اموات سامنے آئی ہیں۔ جنوری 2025 سے اب تک ایک ہزار 170 افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، خاص طور پر عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور ہاتھوں کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments