ہفتہ کے پہلے کاروباری دن یعنی پیر (2 جون) کو ہندستانی شیئر بازار میں گراوٹ کا دور جاری رہا اور دونوں انڈیکس سینسیکس-نفٹی میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ سینسیکس شروعاتی کاروبار میں 700 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,700 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے جبکہ نفٹی میں بھی قریب 200 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ 24,550 کی سطح پر ہے۔ سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 21 میں گراوٹ درج کی گئی ہے جبکہ 9 میں تیزی ہے۔ بینکنگ، آٹو اور آئی ٹی شیئر میں زیادہ گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں ایف ایم سی جی اور انرجی شیئرس میں سبقت ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ سی ایل ٹیک میں قریب 1.50 فیصد کی گراوٹ ہے۔ بازار میں گراوٹ کے ساتھ شروع ہوئے کاروبار کے دوران بڑی ہندوستانی کمپنیوں کے شیئر کھلتے ہی بکھرے ہوئے نظر آئے۔ ریلائنس سے لے کر ایچ ڈی ایف سی بینک تک کے شیئر ٹوٹ گئے۔ خبر لکھے جانے تک ریلائنس شیئر 1.50 فیصد پھسل گیا تو وہیں ایچ ڈی ایف سی بینک شیئر (1.60 فیصد)، ٹاٹا اسٹیل شیئر (1.52 فیصد)، ٹیک مہندرا شیئر (1.80 فیصد)، ایچ سی ایل ٹیک شیئر (1.77 فیصد)، ٹائٹن شیئر (1.40 فیصد)، ماروتی شیئر (1.30 شیئر) اور انفوسس شیئر (1.27 فیصد) پھسل کر کاروبار کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ٹاٹا موٹرس شیئرس (1.20 فیصد) اور ایل ٹی شیئر (1.21 فیصد) کی گراوٹ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ گزشتہ ہفتہ بازار میں جو اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اس کی وجہ سے بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس 270.07 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی گراوٹ میں رہا۔ آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 182.02 پوائنٹس پھسل کر 81,451.01 کی سطح پر بند ہوا تو وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بڑی گراوٹ لے کر ریڈ زون میں بند ہوا تھا۔ نفٹی اپنے گزشتہ بند 24,833.60 کی سطح سے پھسل کر 24,812.60 پر کھلا تھا اور شیئر بازار بند ہونے پر یہ 288.65 پوائنٹس یا 1.15 فیصد کی گراوٹ لے کر 24,750.70 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ایشیائی بازاروں اور امریکی اسٹاک فیوچرس میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ کیونکہ تجارتی تنازعات نے سرمایہ کاروں کی جوکھم اٹھانے کی خواہش کو متاثر کیا ہے۔ محفوظ سرمایہ کاری کے متبادل کے طور پر سونے کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی ہے۔
Source: social media
"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے
انڈیا گروپ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ دہرایا، مودی کو خط لکھا
وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مسلح افواج کے اہلکاروں کی میڈیا کوریج میں رازداری برقرار رکھی جائے
مہاراشٹرا : وشال گڑھ قلعے کی ایک درگاہ کو بقرعید اور سالانہ عرس کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی ممبئ ہائ کورٹ نے مشروط اجازت دی
مقامی سطح پر ہمہ جہت منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال
اے پی سی آر لیگل ٹیم کی عدالت میں قانونی فتح۔ سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت
پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی
آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت کی تفصیلات آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے والا پنجاب کا جاسوس گگندیپ سنگھ گرفتار
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی
سوشل میڈیا پر قربانیاں پوسٹ نہ کریں، ممنوعہ جانور کی قربانی سے کریں پرہیز، جمعیت علماء ہند کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلے
مہاراشٹر میں عیدالاضحی جانور منڈی بند رکھنے کا فیصلہ واپس
آسام، تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی آٹھ نشستوں پر انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری
آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی
تھانے میں 43 سالہ شخص کی کووڈ سے موت، ریاست میں 8 اموات ، مہاراشٹر میں کووڈ کے 500 ایکٹیو کیسز