ممبئی ، 2 جون : عید الاضحی پر امن وامان کو یقینی بنانے اور مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز کو بھی وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے واپس لے لیا ہے- اس سے قبل عیدالاضحی کے دوران جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور اس کےبعد اب اس فیصلہ کو بھی واپس لیاگیا ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ممبئی عیدالاضحی سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نےپرامن ماحول میں عیدالاضحی کے لئے ضروری احکامات جاری کئےہیں مسلم نمائندوں کی میٹنگ میں وزیراعلی نے مسلمانوں کے تمام مطالبات منظور کئے اور دیونار میں بکرامنڈی میں سہولیات فراہم کرنے سے لے کر قربانی کے دوران ضروری اقدامات کرنے کی بھی یقین دہائی کروائی ہے- ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور نتیش رانے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے لئے قربانی نہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں لیکن جن سوسائٹی میں قربانی ہوتی ہے ان سوسائٹی میں قربانی کے عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی نہ ہو یہ مطالبہ بھی وزیر اعلیٰ سے کیا گیا ۔ قربانی کے دوران شرپسندوں کی شرانگیزی پر نظر رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کا بھی مطالبہ مسلم نمائندوں نے کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا انہوں نے مسلمانوں کے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے ہر مسئلہ پر خصوصی غور و خوص کیا ہے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ قربانی پر شرپسندوں کی شرانگیزی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے تاکہ حالات پرامن رہے دیونار میں جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی ۳۶ گھنٹے تک جانوروں کی گاڑیاں خالی نہ ہو نے سے بیوپاریوں کی پریشانی پر بھی بات کی گئی ساتھ ہی اضافی فیس وصولی پر بھی وزیر اعلی نے روک لگائی ہے ۔ اہم میٹنگ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الاضحی پر سہولیات فراہم کی جائیں گی، امن و امان کا خیال رکھا جائے گا۔ جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز واپس لے لی گئی اور قربانی کے جانوروں کی 200 روپے فیس کم کرکے 20 روپے کردیی گئی بدعنوانی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی وزیر اعلی نے جاری کیا نفرت پھیلانے والے ہندو مسلم تفریق پیدا کر کے عید پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان فرقہ پرستوں کی زبان بندی کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے ۔ قربانی کے دوران نظم و نسق کی برقراری پر خاص توجہ دینے کی وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلی کو ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ جانوروں کی گاڑی خالی کروانے کےلئے اضافی فیس وصولی کی گئی ۲۰۰ کے بجائے ۵۰۰ روپیہ وصول کیا گیا پارکنگ کا ۳ ہزار سے پانچ ہزار روپیہ جبرا وصول کیا گیا جو بیوپاری کا بکرا عیدالاضحی میں فروخت نہیں ہوتا اس کی فیس واپس کی جائے پہلے دیونار بکرا کی فیس 20 روپیہ ہوا کرتی تھی اسے ۲۰۰ کیا جائے دیونارمیں بکرا اتارنے کے پانچ دروازے گیٹ پانچ دھکا گیٹ کیا جائے اس کے ساتھ ہی قربانی کے دوران خریداروں کی بھیڑہوتی ہےگاہکوں کی سہولت کے لئےتین کھڑکی شروع کی جائےیہ تمام مطالبات کو وزیر اعلی نے منظور ی دیتےہوئے ضروری احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔
Source: uni urdu news service
"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے
اے پی سی آر لیگل ٹیم کی عدالت میں قانونی فتح۔ سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت
ہندستان کا جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنا ہماری سفارتی ناکامی ہے: کانگریس
’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز
مقامی سطح پر ہمہ جہت منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال
مہاراشٹرا : وشال گڑھ قلعے کی ایک درگاہ کو بقرعید اور سالانہ عرس کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی ممبئ ہائ کورٹ نے مشروط اجازت دی
سوشل میڈیا پر قربانیاں پوسٹ نہ کریں، ممنوعہ جانور کی قربانی سے کریں پرہیز، جمعیت علماء ہند کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلے
انڈیا گروپ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ دہرایا، مودی کو خط لکھا
آگرہ:چھ بچیاں جمنا میں ڈوبیں،4کی موت
ملک میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز، 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق
آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت کی تفصیلات آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے والا پنجاب کا جاسوس گگندیپ سنگھ گرفتار
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی
پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی
آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی