National

آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی

آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی

گوہاٹی، 02 جون : آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور 17 اضلاع میں تین لاکھ لوگ متاثر ہیں جبکہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے مرنے والے سات افراد کے علاوہ دارالحکومت گوہاٹی میں گزشتہ ہفتے مٹی کے تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) نے پیر کو کہا کہ ریاست کے 17 اضلاع کے 758 گاوں زیر آب آگئے ہیں، جس سے بچوں اور خواتین سمیت کل ملاکر 364046 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پھنسے ہوئے لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لیے 52 ریلیف کیمپ اور 103 امدادی تقسیم کے مراکز کھولے ہیں۔ ایس ڈی آر ایف آج صبح سے ہی دھیماجی اور ہیلا کنڈی اضلاع میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے آپریشن چلارہا ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ 10 ہزار سے زائد لوگوں نے ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگون ضلع کے کامپور ریونیو ایریا میں ایک پشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ ان 17 اضلاع کے علاوہ چار اضلاع بشمول درنگ، کامروپ، کیچھر اور کامروپ میٹرو کے شہری علاقے بھی سیلاب کی زد میں ہیں، جس سے 41,090 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے دیما ہساو اور سری بھومی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments