چھپرا، 04 جون:جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے مظفرپور ضلع کے کڑھنی میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ واقعہ دہلی کے نربھیا معاملے سے بھی زیادہ خوفناک ہے ۔ مسٹر کشور نے بدھ کو ‘بہار بدلاﺅ یاترا’ کے تحت ترئیا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کڑھنی میں نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل واقعے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظفرپور میں پیش آیا یہ واقعہ دہلی کے نربھیا معاملے سے بھی زیادہ خوفناک ہے ، اور محکمہ صحت کی لاپروائی کی وجہ سے متاثرہ بچی کو بروقت مناسب علاج نہیں مل سکا۔ انہوں نے اس واقعے پر ریاست کے وزیر صحت منگل پانڈے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسٹر پانڈے صرف زبانی دعوے کرتے ہیں، جبکہ کووڈکے دوران بھی جب بہار کے لوگ پریشان تھے ، تب بھی وہ اپنے بنگلے میں بیٹھے رہے ۔ جن سوراج کے رہنما نے وزیر اشوک چودھری کی طرف سے ان کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے تین سال سے بغیر کسی سیکیورٹی کے پیدل یاترا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو ایف آئی آر سے ڈرتے ہیں، نہ ہتک عزت کے مقدمے سے ۔ اگر ان کی باتیں بے بنیاد ہیں، تو عدالت میں ثابت کریں۔ انہوں نے صاف کہا کہ وہ معافی مانگنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک لڑائی لڑیں گے ۔ا نہیں معلوم نہیں کہ وہ کس سے ٹکرا رہے ہیں۔ مسٹر کشور نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ بہار میں عام چرچا ہے کہ وزیر اشوک چودھری کی بیٹی شامبھوی چودھری کو پیسے کے بدلے لوک سبھا کا ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشوک چودھری جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر ہیں جبکہ ان کی بیٹی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) میں جاتی ہیں اور انہیں فوری طور پر ٹکٹ بھی دے دیا جاتا ہے ۔ جس دن شامبھوی چودھری کو ٹکٹ ملا، اسی دن لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے کئی لیڈروں نے اس فیصلے کے خلاف پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
Source: Uni news
ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر سناتن کی مضبوط بنیاد پر ہورہی ہے :یوگی
کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر
ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل
کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے معاملے میں بنگلور کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا
وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ
بجٹ مردم شماری میں کبھی رکاوٹ نہیں رہا، حد بندی میں جنوبی ریاستوں کا خیال رکھا جائے گا: وزارت داخلہ
میرٹھ:مسجد کے نزدیک ہنومان چالیسہ پڑھنے کے ملزمین کو ضمانت
جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش
آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر
معصوم کی عصمت دری کا قصوروار تصادم میں ہلاک
بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے
کورونا کے قہر سے انتظامیہ متفکر، نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ، کل ہی ہے عیدالاضحیٰ