National

وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ

وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے مقصد سے ’امید‘ نامی پورٹل لانچ ہو گیا ہے۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے 6 جون کو پورٹل ’امید‘لانچ کیا۔ یہ ایک مرکزی پورٹل ہے، جس پر ملک بھر میں موجود وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔ اس کے تحت اب سبھی وقف جائیدادوں کو 6 ماہ کے اندر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ پورٹل کا نام ’امید‘ مخفف ہے، اس کا پورا نام ہے ’یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفی شینسی اینڈ ڈیولپمنٹ‘۔ ’امید‘ پورٹل لانچ ہونے کے بعد بتایا گیا کہ وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے 3 سطح ہوں گے ’میکر، چیکر، ایپرووَر‘۔ میکر وقف جائیداد کا متولی ہوگا جسے ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام خطوں کا وقف بورڈ طے کرے گا۔ چیکر ضلع سطح کے افسران ہوں گے جسے وقف بورڈ منظوری دے گا۔ وقف جائیداد کا ویریفکیشن یعنی تصدیق چیف ایگزیکٹیو افسر یا بورڈ کی طرف سے مجاز افسران کریں گے، جو ایپرووَر کہلائیں گے۔ پورٹل لانچ کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ’امید‘ پورٹل لانچ ہونے پر ملک بھر میں وقف جائیدادوں سے جڑے افراد اور عام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ آج ’امید‘ پورٹل کی یہ لانچنگ بہت بڑا قدم ہے۔ وزیر اعظم نے پہلے بھی کہا ہے کہ آزادی کے بعد ملک میں ریفارم کا کام وقف میں ہوا ہے۔ یہ کروڑوں لوگوں کی زندگی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔ رجیجو نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے پاس کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرس سے تبادلہ خیال ہوا، جے پی سی میں بھیجا گیا اور ایوان میں ریکارڈ بحث ہوئی۔ بعد ازاں بل پاس کر کے قانون بنا۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس میں تاخیر نہیں کریں گے، اور اسے جلد نافذ کریں گے۔ نفاذ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ وقف جائیدادوں پر کوئی قبضہ نہ ہو اور شفاف طریقے سے کام ہو سکے، اس کے لیے قدم بڑھا دیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments