National

آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر

آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر

امرتسر 6 جون : 6 جون 1984 کو پنجاب کے امرتسر میں سری دربار صاحب پر فوج کی طرف سے کئے گئے آپریشن بلیوا سٹار کی 41 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم جمعہ کو پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شروع کیے گئے سری اکھنڈ پاٹھ صاحب کا بھوگ (تکمیل) پڑھا گیا اور ارداس کی گئی۔ سری اکال تخت صاحب کے قائم مقام جتھیدار کلدیپ سنگھ گڑگج نے سکھ برادری کے لیے روایتی طور پر سری اکال تخت صاحب کے فصیل سے جاری کیا جانے والا پیغام جاری نہیں کیا۔ انہوں نے ارداس کی اور سکھ برادری سے اپیل کی کہ پنجاب کو میدان جنگ نہ بننے دیا جائے۔ انہوں نے قید سکھوں کی رہائی کے لیے بھی ارداس کی اور کہا کہ والونت سنگھ راجوانہ کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے ہمارے گرودواروں پر حملہ کیا۔ اس دوران کئی سکھ مارے گئے جن کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہندوستان اور بیرون ملک سکھوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بلیو اسٹار کو 41 سال گزر گئے لیکن آج بھی سکھوں کو انصاف نہیں ملا۔ جتھیدار گڑگج نے کہا کہ الگ پیغام جاری کرنے کے بجائے انہوں نے ارداس میں ہی سکھ برادری کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے ارداس کے دوران سکھ مذہب سے متعلق مسائل بھی اٹھائے۔ انہوں نے سکھوں کی تبدیلی مذہب کے معاملے پر کہا کہ سکھ گرووں نے مذہب کی حفاظت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہب لوگوں کا مذہب تبدیل ہوا ہے انہیں واپس اپنے مذہب میں لانا چاہیے اور وہ اس کے لیے کوششیں کریں گے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments