ہندستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر اپنی رفتار بڑھانی شروع کر دی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 5 ہزار کے پار چلی گئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی کورونا مریض لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ دہلی سے ملحق اتر پردیش کے نوئیڈا میں کورونا وائرس نے لوگوں کی فکر کچھ زیادہ ہی بڑھا دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں وہاں 32 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس اضافہ کے بعد نوئیڈا میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 190 ہو گئی ہے۔ ایک کورونا متاثر کی موت بھی واقع ہو گئی ہے، جس سے انتظامیہ بھی متفکر ہے۔ کورونا کے بڑھتے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 163 نافذ کر دی گئی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ رہے گا۔ اس دوران کسی طرح کا دھرنا و مظاہرہ نہیں ہو سکے گا، نہ ہی کسی طرح کا جلوس نکالا جا سکے گا۔ بغیر اجازت 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی رہے گی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کل یعنی 7 جون کو ہی ہندوستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔ 7 سے 9 جون تک نوئیڈا میں دفعہ 163 نافذ رکھنے کا فیصلہ مسلمانوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، کیونکہ مسلم طبقہ گروپ بنا کر تہوار منانے اپنے دوست و احباب کے گھر پر جاتا ہے۔ بہرحال، اس وقت ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 5 ہزار 364 ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی ہے۔ کیرالہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ اس کے بعد گجرات، مغربی بنگال اور پھر دہلی کا نمبر آتا ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کچھ مقامات پر ماک ڈرل کی جا رہی ہے۔ سبھی ریاستوں کو آکسیجن، آئسولیشن بیڈ، ونٹیلیٹر اور ضروری دواؤں کی دستیابی طے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فکر اس وجہ سے بڑھ گئی ہے، کیونکہ کورونا مریضوں کی اموات بھی ہو رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہی 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ رواں سال جنوری سے اب تک کورونا کے تقریباً 55 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
Source: social media
ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر سناتن کی مضبوط بنیاد پر ہورہی ہے :یوگی
کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر
ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل
کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے معاملے میں بنگلور کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا
وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ
بجٹ مردم شماری میں کبھی رکاوٹ نہیں رہا، حد بندی میں جنوبی ریاستوں کا خیال رکھا جائے گا: وزارت داخلہ
میرٹھ:مسجد کے نزدیک ہنومان چالیسہ پڑھنے کے ملزمین کو ضمانت
جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش
آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر
معصوم کی عصمت دری کا قصوروار تصادم میں ہلاک
بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے
کورونا کے قہر سے انتظامیہ متفکر، نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ، کل ہی ہے عیدالاضحیٰ