National

کینیڈین وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کو کیا فون، جی سیون سربراہی اجلاس میں کیا مدعو

کینیڈین وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کو کیا فون، جی سیون سربراہی اجلاس میں کیا مدعو

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں ہونے والی جی سیون چوٹی کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس دعوت پر مارک کارنی کا شکریہ بھی ادا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے جمعہ (6 جون) کو ہندستانی وزیر اعظم کو دعوت دینے کے لیے وزیر اعظم مودی کو فون کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’وزیراعظم مارک جے کارنی کا فون آنے پر خوشی ہوئی۔ انھیں کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں G7 سربراہی اجلاس میں مجھے مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ گہرے رشتوں سے جڑی متحرک جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان اور کینیڈا باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی رہنمائی میں نئے جوش کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں ہماری ملاقات کا انتظار ہے‘‘۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments