نئی دہلی، 05 جون: مردم شماری کے لیے بجٹ میں تجویز کردہ فنڈز کی کمی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ فنڈز کی کمی اس کام کی راہ میں کبھی نہیں آئی۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ آئندہ مردم شماری کے بعد لوک سبھا کی نشستوں کی حد بندی سے متعلق جنوبی ریاستوں کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ "بجٹ کبھی بھی مردم شماری کے لیے رکاوٹ نہیں رہا، کیونکہ حکومت کی طرف سے ہمیشہ فنڈز کی مناسب تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے ۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کئی بار وضاحت کی ہے کہ "حد بندی کے عمل میں جنوبی ریاستوں کے خدشات کا خیال رکھا جائے گا اور مناسب وقت پر سب کے ساتھ بات چیت ہوگی۔" یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے فروری 2027 کے آخر تک نئی مردم شماری کا کام مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ذاتوں کی گنتی بھی شامل ہوگی۔ اس کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کے وسط میں جاری کیا جائے گا۔ کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج ایک بیان میں کہا کہ مردم شماری تنظیم کا بجٹ مختص 2024-25 میں 1000 کروڑ روپے تھا، لیکن اسے 2025-26 میں گھٹا کر 500 کروڑ روپے کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مردم شماری کے بعد حد بندی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ، تاکہ لوک سبھا میں جنوبی ریاستوں کی نشستوں کو کم کیا جا سکے اور شمالی ہند کی پارلیمانی نشستوں کو بڑھایا جا سکے ۔ غور طلب ہے کہ آخری مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی، لیکن 2021 میں تجویز کردہ مردم شماری کا کام کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔
Source: uni news
ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر سناتن کی مضبوط بنیاد پر ہورہی ہے :یوگی
کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر
ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل
کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے معاملے میں بنگلور کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا
وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ
بجٹ مردم شماری میں کبھی رکاوٹ نہیں رہا، حد بندی میں جنوبی ریاستوں کا خیال رکھا جائے گا: وزارت داخلہ
میرٹھ:مسجد کے نزدیک ہنومان چالیسہ پڑھنے کے ملزمین کو ضمانت
جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش
آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر
معصوم کی عصمت دری کا قصوروار تصادم میں ہلاک
بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے
کورونا کے قہر سے انتظامیہ متفکر، نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ، کل ہی ہے عیدالاضحیٰ