National

بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے

بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے

بنگلورو: کرناٹک کے چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بدھ کو بھگدڑ کے معاملے میں جمعہ کو ایک اور کارروائی سامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق کرناٹک پولیس نے رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کے مارکیٹنگ ہیڈ نکھل سوسلے کو گرفتار کر لیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چار جون کو آر سی بی کی فتح پریڈ معاملے میں اب تک کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے تین لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ وہیں اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعرات کو پولیس کی لاپرواہی پر بات کی۔ سخت کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کمشنر سمیت کئی افسران کو معطل کر دیا۔ اسٹیڈیم میں ہونے والی بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ آر سی بی کے مارکیٹنگ اور ریونیو چیف نکھل سوسلے، ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سنیل میتھیو اور کرن کمار سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کی اس کارروائی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ ساتھ ہی کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری شنکر اور خزانچی جے رام مفرور بتائے جاتے ہیں۔ پولیس ان لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ساتھ ہی، آر سی بی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو 10-10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments