National

ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان

ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان

ممبئی ، 5 جون:مہاراشٹر میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ریاست کی سیاست میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ اسی سلسلے میں اب ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیو سینا اور اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان اتحاد کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کی مہاراشٹر یونٹ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں شیو سینا کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ کچھ عرصہ قبل ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے نے تمام غیر عظیم اتحاد جماعتوں سے ریاست کی بھلائی کے لیے اکٹھے ہونے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد اب اے آئی ایم آئی ایم نے اتحاد کے حوالے سے مثبت اشارے دیے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے مالیگاوں ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹھاکرے اور اویسی ایک ساتھ آئیں کیونکہ ان کے لیے مذہب کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ترقیاتی مسائل پر بات چیت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انہیں ترقیاتی مسائل پر بلائے گا تو وہ خود آگے بڑھیں گے ، تاہم اتحاد کے حتمی فیصلے کا اختیار اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے پاس ہے ۔ مفتی اسماعیل قاسمی نے مزید بتایا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی انہوں نے اتحاد بنانے کی کوشش کی تھی اور مہاویکاس اگھاڑی میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن انہیں قبول نہیں کیا گیا۔ اب آدتیہ ٹھاکرے کی اپیل کے بعد آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کیا وہ انہیں ساتھ لے کر چلیں گے یا نہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments