National

آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر

آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر

گوہاٹی، 05 جون :) آسام کے 19 اضلاع میں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جس سے خواتین اور بچوں سمیت 6,78,877 افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ ریاست میں سیلاب سے ہونے والی اموات کے علاوہ گزشتہ ماہ دارالحکومت گوہاٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعرات کو آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 63 ریونیو حلقوں میں کل ملاکر 1474 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں متاثرین کے لیے 190 ریلیف کیمپ اور 215 ریلیف ڈسٹری بیوشن سینٹرز کھولے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ضروری غذائی اجناس اور دیگر بنیادی اشیاء مل سکیں۔ اے ایس ڈی ایم اے کے ایک اہلکار نے کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوگئی، ایک ناگاؤں سے اور دوسری کچھار ضلع سے ہے۔" انہوں نے کہا کہ 41,000 لوگوں نے ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments