کانپور دیہات: 5 جون:کانپور دیہات کی ایک عدالت نے آٹھ سالہ بچی کے قتل کے معاملے میں ملزم کو صرف 10 ماہ اور 13 دن کے اندر فیصلہ سناتے ہوئے موت کی سزا سنائی ہے ۔ سرکاری وکیل کے مطابق، یہ واقعہ 23 جولائی 2024 کو پیش آیا۔ مدعی ونود کمار کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ دیپو، ساکن مرلی کا پوروا، پولیس اسٹیشن ڈبیا پور، ضلع اوریا، نے بینا دیوی، مہیندر کمار، سوریانش، پوجا، امنگ اور آیوش کے خاندان کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے حملہ کیا۔ اس حملے میں مہندر کمار کی بیٹی کاویہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ کیس کو "آپریشن کنویکشن" کے تحت نشان زد کیا گیا تھا اور خصوصی نگرانی میں رکھا گیا اور فوری تحقیقات کے بعد، چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ استغاثہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ، طبی شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات عدالت میں پیش کیے گئے جس کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 06 نے ملزم کو سزا موت دیتے ہوئے 15لاکھ 30 ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
Source: uni news
ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر سناتن کی مضبوط بنیاد پر ہورہی ہے :یوگی
کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر
ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل
کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے معاملے میں بنگلور کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا
وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ
بجٹ مردم شماری میں کبھی رکاوٹ نہیں رہا، حد بندی میں جنوبی ریاستوں کا خیال رکھا جائے گا: وزارت داخلہ
میرٹھ:مسجد کے نزدیک ہنومان چالیسہ پڑھنے کے ملزمین کو ضمانت
جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش
آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر
معصوم کی عصمت دری کا قصوروار تصادم میں ہلاک
بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے
کورونا کے قہر سے انتظامیہ متفکر، نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ، کل ہی ہے عیدالاضحیٰ