جے پور، 04 جون :) راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اودے پور کنہیا لال قتل کیس کے حوالے سے سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کیس راجستھان پولیس کے پاس رہتا تو ممکنہ طور پر کانگریس حکومت کے دور میں ہی سزا سنا دی جاتی، لیکن لگتا ہے کہ بی جے پی اس معاملے پر صرف سیاست کر رہی ہے اور متاثرین کو انصاف دلانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔مسٹرگہلوت نے بدھ کے روز اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اودے پور کے کنہیا لال قتل کیس کے حوالے سے بی جے پی نے جم کر سیاست کی اور اسے راجستھان کے انتخابات کا مرکزی ایشو بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی رات ہی اس کیس کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والی ایجنسی این آئی اے کے پاس یہ کیس ہے ، لیکن تین سال تک مقدمہ چلنے کے باوجود اس واضح نوعیت کے معاملے میں اب تک ملزمان کو سزا نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ کنہیا لال کے لواحقین نے بتایا ہے کہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک پر نہیں چلایا جا رہا ہے ۔ یہ کیس این آئی اے کورٹ جے پور میں زیر سماعت ہے ۔ این آئی اے کورٹ کا ایڈیشنل چارج سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کورٹ کے جج کے پاس تھا، جن کا تبادلہ ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہو پا رہی۔ گزشتہ چھ ماہ سے کیس میں کوئی تاریخ نہیں پڑی۔ اس سے قبل گواہوں کے بیانات ہی چل رہے تھے ، لیکن تین اہم گواہوں کے بیانات اب تک درج نہیں کیے گئے ۔ اس کیس میں گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے اب تک دو کی ضمانت ہو چکی ہے ۔
Source: Uni News
ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر سناتن کی مضبوط بنیاد پر ہورہی ہے :یوگی
کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر
ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل
کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے معاملے میں بنگلور کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا
وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ
بجٹ مردم شماری میں کبھی رکاوٹ نہیں رہا، حد بندی میں جنوبی ریاستوں کا خیال رکھا جائے گا: وزارت داخلہ
میرٹھ:مسجد کے نزدیک ہنومان چالیسہ پڑھنے کے ملزمین کو ضمانت
جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش
آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر
معصوم کی عصمت دری کا قصوروار تصادم میں ہلاک
بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے
کورونا کے قہر سے انتظامیہ متفکر، نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ، کل ہی ہے عیدالاضحیٰ