عیدالاضحیٰ پر متنازعہ بیان کے حوالے سے اقلیتی کمیشن کی طرف سے نوٹس کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مہاراشٹر کے ماہی پروری اور بندرگاہوں کی ترقی کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر نتیش رانے نے بدھ کو مہاراشٹرا ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ذمہ داری سے کام کریں‘‘۔ نتیش رانے اپنے متنازعہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نامہ نگاروں سے باتے کرتے ہوئے مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پر ذاتی حملہ بھی کیا اور کہا ’’پیارے خان میرے بارے میں ٹی وی پر بات کرتے ہیں، لیکن جب وہ مجھ سے ذاتی طور پر ملتے ہیں تو وہ میرے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں‘‘ رانے نے مزید کہا کہ پیارے خان کو مسلم اور اقلیتی برادریوں کو اکٹھا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ نتیش رانے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا ’’میرا ماننا ہے کہ ایک ذمہ دار عہدے پر فائز شخص کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے پیارے خان کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ وہ کس طرح مسلم اور اقلیتی برادریوں کو اکٹھا کر سکتے ہیں اور انھیں کس طرح تعلیم دے سکتے ہیں۔‘‘ عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے نتیش رانے نے کہا اس تہوار کو ماحول دوست طریقے سے منایا جائے۔ انھوں نے کہا ’’مسلم برادری کو ہندوؤں کی طرح ہی ماحول دوست طریقے سے تہوار منانے چاہئیں‘‘۔ بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بکرے ذبح کرنے کی وجہ سے ’’ہندو شہریوں‘‘ کو بے چینی ہوتی ہے، جس سے دونوں برادریوں کے درمیان تنازعات کا امکان پیدا ہوتا ہے۔ رانے نے مزید کہا ’’جب ابو عاصم اعظمی کہتے ہیں کہ ’ہم بکرا ذبح کریں گے‘، تو یہ ہندو برادری کے صبر کو واضح طور پر آزماتا ہے۔ میں پیارے خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ میری بات پر غور کریں۔‘‘ دریں اثنا مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے خان نے نتیش رانے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا نام ’خراب‘ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ٹھیک نہیں ہے۔ پیارے خان نے کہا ’’کیا کبھی کسی مسلمان نے دیوالی یا ہولی پر تبصرہ کیا ہے؟ مسلمان کبھی بھی دوسرے مذاہب کے تہواروں پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں۔… نتیش رانے ہمیشہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا نام لے کر بیان دیتے ہیں، جو درست نہیں ہے… مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا نام خراب کرنا درست نہیں ہے۔‘‘ پیارے خان نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی کمیشن نتیش رانے کو ریاستی اقلیتی کمیشن کے سیکشن 10 کے تحت نوٹس جاری کرے گا۔ انھوں نے کہا ’’یہاں کی حکومت قانون کو سب سے اوپر سمجھتی ہے۔ اگر دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے یا فساد ہوتا ہے، تو اقلیتی کمیشن سیکشن 10 کے تحت نتیش رانے کو نوٹس جاری کرے گا کہ فساد آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔‘‘
Source: social media
ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر سناتن کی مضبوط بنیاد پر ہورہی ہے :یوگی
کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 14، چھ لاکھ متاثر
ادھو ٹھاکرے اور اسد الدین اویسی کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا امکان
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل
کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے معاملے میں بنگلور کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا
وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ
بجٹ مردم شماری میں کبھی رکاوٹ نہیں رہا، حد بندی میں جنوبی ریاستوں کا خیال رکھا جائے گا: وزارت داخلہ
میرٹھ:مسجد کے نزدیک ہنومان چالیسہ پڑھنے کے ملزمین کو ضمانت
جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش
آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے موقع پر منعقدہ سماگم پرامن طور پر اختتام پذیر
معصوم کی عصمت دری کا قصوروار تصادم میں ہلاک
بنگلورو بھگدڑ: پولیس نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو گرفتار کرلیا، مزید تین افراد کو حراست میں لیے گئے
کورونا کے قہر سے انتظامیہ متفکر، نوئیڈا میں 7 سے 9 جون تک دفعہ 163 نافذ، کل ہی ہے عیدالاضحیٰ