National

کانگریس کو بڑا دھچکا، سینئر لیڈر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوں گے

کانگریس کو بڑا دھچکا، سینئر لیڈر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوں گے

ممبئی ، 5 جون : بلڈھانہ ضلع کے سابق ایم ایل اے اور کانگریس کے سینئر رہنما دلیپ کمار سانندا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ 12 جون کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار گروپ میں شامل ہوں گے۔ یہ شمولیت نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات میں مہاویکاس اگھاڑی نے مہاراشٹر میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی، جس میں مہایوتی کے کئی تجربہ کار امیدواروں کو شکست ہوئی، لیکن بعد کے اسمبلی انتخابات میں مہایوتی نے بھرپور واپسی کی اور 232 حلقوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ مہاویکاس اگھاڑی کو صرف 50 سیٹیں ملیں۔ اسمبلی میں شکست کے بعد مہاویکاس اگھاڑی کے کئی سینئر لیڈرز مہایوتی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس دوران کانگریس کو بھی بلڈھانہ ضلع میں بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں کئی کانگریس رہنما بی جے پی اور شیوسینا میں شامل ہو چکے ہیں۔ دلیپ کمار سانندا، جو کھامگاؤں اسمبلی حلقہ سے مسلسل 15 سال تک ایم ایل اے رہے، نے پارٹی کو بنیادی رکنیت سے استعفیٰ بھیجا ہے اور 12 جون کو اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ این سی پی اجیت پوار گروپ میں شامل ہوں گے۔ یہ اقدام کانگریس کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments