National

مردم شماری 2027 دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن 16 جون کو جاری کیا جائے گا

مردم شماری 2027 دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن 16 جون کو جاری کیا جائے گا

نئی دہلی، 04 جون :مرکزی حکومت نے قومی مردم شماری-2027 دو مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن 16 جون کو جاری کیا جائے گا۔ لداخ، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے برفیلے علاقوں میں مردم شماری کا کام اگلے سال ستمبر میں ہی شروع کیا جا سکتا ہے ۔ باقی ریاستوں میں یہ کام فروری 2027 میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق اس بار مردم شماری میں ذات پر مبنی مردم شماری بھی ہوگی۔ پچھلی مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی اور اس وقت بھی یہ کام دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک ریلیز میں کہا کہ مردم شماری 2027 کے حوالے سے متعلق تاریخ “ یکم مارچ 2027 کو 00:00 بجے ” رکھی جائے گی ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی ریاستوں کے برفیلے علاقوں کے لئے حوالہ سے متعلق تاریخ “ اکتوبر 2026 کے پہلے دن 00:00 بجے ” رکھی گئی ہے ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری ایکٹ 1948 کی دفعہ 3 کے ضابطہ کے مطابق مذکورہ بالا تاریخوں کے ساتھ مردم شماری کرانے سے متعلق نوٹیفکیشن 16 جون کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔ حکومت کووڈ کی وجہ سے 2021 کی مردم شماری نہیں کرا سکی تھی ۔ مردم شماری-2021 کے پہلے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور کچھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم اپریل 2020 سے فیلڈ ورک شروع ہونے والاتھا۔ وبا کے پھیلنے کی وجہ سے مردم شماری کا کام ملتوی کرنا پڑا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments