National

پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی

پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی

لکھنؤ:02جون: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ آکاش آنند کو پارٹی کا چیف کوآرڈینیٹر بنانے سے بہوجن یکتا اور بی ایس پی کو کمزور کرنے والی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں میں بے چینی فطری بات ہے۔ مایاوتی نے توقع کا اظہار کیا کہ آنند بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور کانشی رام کے سپنوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا’ ملک میں بی ایس پی بہوجن مفاد کی واحد امبیڈکر وادی پارٹی ہے اور پارٹی مفاد میں لوگوں پر کاروائی کرنےو رجوع کرنے پر انہیں واپس لینے کی روایت ہے۔ سی ضمن میں آکاش آنند کے اتار۔چڑھاؤ و انہیں چیف نیشنل کوآرڈینیڑ بنانے سے بہت سے لوگوں میں بے چینی فطری بات ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا’ پارٹی کو امید ہے کہ اب آکاش آنند بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور کانشی رام جی کے عزت نفس کے کارواں کو آگے بڑھانے اور ان کے سپنوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری پوری ایمانداری و جی جان سے نبھائیں گے ۔ پارٹی کو موقع پرست و مفاد پرست لوگوں کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ویسے بھی کانگریس، بی جے پی اور ایس پی وغیرہ پارٹیوں کے سہارے و اشارے پر چل کر بہوجنوں کی یکتا و بی ایس پی کو کمزورکرنے والے برساتی مینڈکوں کی طرح کے نتظیم و جماعت کے لیڈر چاہئے ذاتی مفاد میں ایم ایل اے، ایم پی اور وزیر کیوں نہ بن جائیں ان سے سماج کا کچھ بھلا ہونے والا نہیں ہے۔ لوگ محتاط رہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments