National

"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے

"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے

چنڈی گڑھ، 03 جون :پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہر گھر میں سندور بھیجنے کے مبینہ منصوبے پر متنازعہ تبصرہ کیا، جس کی بی جے پی نے سخت مذمت کی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر مان نے کہاکہ "کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟" ان سے بی جے پی کے ہر گھر میں سندور بانٹنے کے مبینہ منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیم ایک مذاق ہے۔ حال ہی میں میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف فوج کی جانب سے شروع کیے گئے 'آپریشن سندور' کی کامیابی کے پیش نظر بی جے پی ہر گھر میں سندور بھیجے گی، حالانکہ بی جے پی نے ایسے کسی پروگرام کی تردید کی ہے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر اور ہریانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ انل وج نے مسٹر مان کے ریمارکس کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب پہلے بھی کامیڈین رہ چکے ہیں اور وہ سیاست میں بھی کامیڈی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے کی گہرائی کو سمجھے بغیر ایسا بیان دینا حماقت ہے اور ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments