آگرہ:03جون(: اترپردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں جمنا ندی میں نہانے گئیں چھ لڑکیاں ڈوب گئیں۔ ان میں سے دو سال بچیوں کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر چار کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ یہ حادثہ تھانہ سکندرا علاقے کے گرام نگلا ناتھو میں ہوا۔ ہلاک ہونے والی بچیوں کی عمر نو سے 18سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ سبھی ایک ہی کنبے کے بھائیوں کی اولاد تھیں۔ مہلوکین میں تین سگی اور ایک چچا زاد بہن تھی۔ مقامی غوطہ خوروں نے انہیں ندی سے نکالا۔ بچائی گئی دو بچیوں کی حالت نازک ہے۔ انہیں علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد نہ صرف ایک گھر بلکہ پورے گاؤں میں سوگ کی لہر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سکندرا کے گاؤں نگلاناتھ کی 7۔8لڑکیاں صبح 10بجے جمنا ندی میں نہانے پہنچیں تھیں۔ یہ گاؤں ندی سے بمشکل آٹھ سو میٹر دور ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا تھا۔ لڑکیوں نے ندی کنارے موبائل فون سے ریلیں بھی بنائیں۔ ندی میں نہانے کے دوران لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوبنے لگیں۔ ان کا ہنگامہ سن کر تھوڑی دور واقع کھیتوں میں کام کررہے کسان ندی کی جانب دوڑے۔ خبر گاؤں پہنچی تو گاؤں کے ہی کچھ غوطہ خوروں نے دیگر افراد کے ساتھ ڈوب رہی لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی۔ کافی مشقت کے بعد غوطہ خوروں نے انہیں باہر نکالا۔ تب تک چار لڑکیوں کی سانسیں تھم چکی تھیں۔ ہلاک ہونے والی لڑکیاں ایک ہی کنبے کے بھائیوں کی بیٹیاں ہیں اور آپس میں چچازاد بہنیں ہیں۔ اطلاع پر ڈی ایم اروند ملاپا بنگاری اور اڈیشنل پولیس کمشنر رام بدن سنگھ، شہر کمشنرانکت کھنڈیلوار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جن دو لڑکیوں کو بچایا گیا انہیں پربھا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گاؤں کا راست ٹھیک نہ ہونے کی وجہ ایمبولنس موقع واردات تک نہیں پہنچ سکی۔ جس وجہ گاؤں کے ہی لوگوں کو اپنی بائیک سے لڑکیوں کو اسپتال لے جانا پڑا ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔
Source: uni urdu news service
دہلی:شاہدرہ میں گوردوارے کی اراضی پر وقف کا دعویٰ مسترد
قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہئے، لیڈر کا متنازعہ بیان، علما پرہم
کانگریس کو بڑا دھچکا، سینئر لیڈر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوں گے
’’میرے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑے رہتے ہیں‘‘، بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کو دھمکایا
مردم شماری 2027 دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن 16 جون کو جاری کیا جائے گا
مظفر پور آبروریزی واقعہ نربھیا معاملے سے بھی زیادہ خوفناک : پرشانت
بی جے پی کنہیا لال قتل کیس میں سیاست کر رہی ہے :راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
دہلی:شاہدرہ میں گوردوارے کی اراضی پر وقف کا دعویٰ مسترد
مردم شماری 2027 دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن 16 جون کو جاری کیا جائے گا
’’میرے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑے رہتے ہیں‘‘، بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کو دھمکایا
کانگریس کو بڑا دھچکا، سینئر لیڈر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوں گے
قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہئے، لیڈر کا متنازعہ بیان، علما پرہم
سونے کی قیمت اچانک ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی
مہوا موئترا نے چھپ کر 65 سالہ پنکی مشرا سے شادی کی، ہاتھ پکڑے تصویریں وائرل