نئی دہلی، 02 جون :راجیہ سبھا کے لیے آسام اور تمل ناڈو کی کل آٹھ سیٹوں کے لیے 19 جون کو ہونے والے انتخابات کے لیے پیر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں آسام کی ان دو سیٹوں کے موجودہ نمائندوں کی میعاد 14 جون کو ختم ہو رہی ہے اور تمل ناڈو کی چھ سیٹوں کے نمائندوں کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ان انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 9 جون تک بھرے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 جون کو ہوگی اور 12 جون تک نام واپس لیے جاسکیں گے، اگر ضرورت پڑی تو 19 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس میں متعلقہ ریاستوں کے اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹوں کی گنتی ووٹنگ مکمل ہونے کے ایک گھنٹے بعد کی جائے گی۔ کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا پورا عمل 23 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ کمیشن نے ریاستی اسمبلی کے ایڈیشنل سکریٹری راجیو بھٹاچاریہ کو الیکشن آفیسر اور اسمبلی کے او ایس ڈی (جوائنٹ سکریٹری) پردیپ ہانڈک کو آسام میں انتخابات کے لئے اسسٹنٹ الیکشن آفیسر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ تمل ناڈو میں اسمبلی کے ایڈیشنل سکریٹری بی سبرامنیم کو الیکشن آفیسر اور اسمبلی کے جوائنٹ سکریٹری کے رمیش کو اسسٹنٹ الیکشن آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ی
Source: uni urdu news service
"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے
اے پی سی آر لیگل ٹیم کی عدالت میں قانونی فتح۔ سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت
ہندستان کا جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنا ہماری سفارتی ناکامی ہے: کانگریس
’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز
مقامی سطح پر ہمہ جہت منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال
مہاراشٹرا : وشال گڑھ قلعے کی ایک درگاہ کو بقرعید اور سالانہ عرس کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی ممبئ ہائ کورٹ نے مشروط اجازت دی
سوشل میڈیا پر قربانیاں پوسٹ نہ کریں، ممنوعہ جانور کی قربانی سے کریں پرہیز، جمعیت علماء ہند کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلے
انڈیا گروپ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ دہرایا، مودی کو خط لکھا
آگرہ:چھ بچیاں جمنا میں ڈوبیں،4کی موت
ملک میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز، 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق
آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت کی تفصیلات آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے والا پنجاب کا جاسوس گگندیپ سنگھ گرفتار
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی
پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی
آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی