ممبئی ، 2 جون : مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں کووڈ سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث ایک 43 سالہ شخص ونیت کنی کی موت ہو گئی۔ حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ ونیت کنی نائگاؤں کے قریب کھوچیوڑے گاؤں کا رہائشی تھا، جسے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں نمونیا کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ تاہم، جمعہ کی رات اس کی حالت بگڑنے کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔ میونسپل کمشنر انیل کمار پوار نے اس موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ونیت کو نمونیا کی شکایت تھی اور اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہوا۔ ان کے جسد خاکی کو سیدھا پچوبندر کے شمشان لے جایا گیا۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھکتی چودھری کے ساتھ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی میں علامات پائی جائیں تو وہ فوری طور پر کووڈ کی جانچ کروائیں۔ ونیت کے اہل خانہ اور برادری میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اور وہ مقامی حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ صحت کے حکام کے مطابق ونیت کو چند روز قبل بخار اور سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا، جس کے بعد اسے وسائی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اسے نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ اس کی حالت بگڑنے پر اسے ماہم کے راہیجا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئے گئے ٹیسٹ میں کووڈ مثبت پایا گیا۔ دریں اثنا، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (NMMC) نے حالیہ 20 کووڈ کیسز کے بعد احتیاطی اقدامات میں شدت لائی ہے۔ شہریوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور فوری تشخیص اور ردعمل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے ممبئی اور تھانے میں کیسز میں اضافے کے پیش نظر تھانے سول اسپتال میں نیا کووڈ وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کل 87 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 افراد میں نیا انفیکشن پایا گیا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے مطابق اب تک 108 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 16 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 32 افراد گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر کیسز معمولی نوعیت کے ہیں۔
Source: uni urdu news service
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
جھارکھنڈ میں بارش نے مچائی تباہی، 10 افراد ہلاک، 25 زخمی، کئی پل بہے
وزیراعظم نریندر مودی کا تاریخی سہ ملکی دورہ مکمل، کروشیا کے یادگار دورے کے ساتھ وطن واپس لوٹے
تیجسوی یادو ہی ہوں گے وزیر اعلیٰ، بہار الیکشن سے پہلے لالو پرساد یادو کا بڑا اعلان
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ، سونم اور راج کے ریمانڈ میں توسیع، دیگر ملزمان کو ملی عدالتی تحویل
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا بی جے پی لیڈر گرفتار، سوشل میڈیا پر وائرل ہے نیتاجی کا فحش ویڈیو
دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں سینکڑوں عمارتیں توڑی جائیں گی، ڈی ڈی اے نے 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا
دہلی میں 104 فعال کوویڈ کیسز، صرف پچھلے ہفتے میں 99؛ ہند ستان میں 1000 سے زیادہ کیسز
جھارکھنڈ انکاؤنٹر: ایک ماؤنواز ہلاک ایک گرفتار