امروہہ:19جون: اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاواں سادات علاقے میں سڑک حادثے میں یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں جاٹو سماج و ہندو تنظیموں نے جمعرات کو تھانے پر مظاہرہ کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے دولت پور گاوں میں بدھ کو کار اور بائیک کی ٹکر میں کہا سنی کے بعد جاٹوو اور مسلم کمیونٹی کے لوگ آمنے سامنے ہو گئے ۔ دونوں فریقین کے درمیان لڑائی اور الزامات کا سلسلہ تھانے تک جا پہنچا۔ انہوں نے بتایا جاٹوو برادری کے پرتھوی پور سرائے کے مہندر جاٹو اور اس کے اہل خانہ کے خلاف گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور آگزنی کا الزام مسلم سماج کے ابلے حسن نے لگایا اور ان کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ جس کی وجہ سے جاٹو برادری میں غصہ پھیل گیا۔ الزام ہے کہ ایک سازش کے تحت جاٹو سماج کے لوگوں کو پھنسانے کے لئے کاٹن ویسٹ کے ڈھیر میں خود آگ لگا ئی اور رپورٹ درج کرائی گئی۔ تھانہ پولیس نے جاٹو سماج کی تحریر پر رپورٹ درج نہیں کی۔ دلت سماج کے لوگوں پر یک طرفہ کاروائی کے خلاف بجرنگ دل کارکنوں نے تھانے پر دھرنا مظاہرہ کیا۔
Source: uni news
سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
اسمبلی ضمنی انتخابات میں پہلی بار موبائل ڈپازٹ کی سہولت، پوری ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ
حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی
وزیر اعلیٰ کے محکمے پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے گوا کے وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔
نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی
اے پی: خاتون نے شیرخوار بچہ کے ساتھ ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
تلنگانہ :آپریشن کے دوران پیٹ میں سوئی چھوڑنے کا واقعہ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی بے نقاب
تلنگانہ:بیٹی کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پرباپ کا قتل
راہل گاندھی کی 55ویں سال گرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری، بی جے پی لیڈران نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار
گجرات بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 48 گھنٹوں میں 22 افراد ہلاک
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان