نئی دہلی، 19 جون: ملک کی چار ریاستوں گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ شام 5 بجے تک سب سے زیادہ 70.76 فیصد ووٹنگ کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر اور سب سے کم 49.07 فیصد ووٹنگ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر درج کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی کی دو اور کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی ایک -ایک نشست کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ابھی تک ووٹنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ کمیشن کے مطابق گجرات کی ویساوادر سیٹ پر 54.61 فیصد اور کڑی سیٹ پر شام 5 بجے تک 54.49 فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔ کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر 70.76 فیصد، پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر 49.07 فیصد اور مغربی بنگال کی کالی گنج سیٹ پر 69.85 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے ویساوادر سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیٹ ایم ایل اے کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضمنی انتخاب میں اس سیٹ کو جیتنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا دی ہیں۔ مغربی بنگال میں چند واقعات کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ ریاست کی کالی گنج سیٹ پر ضمنی انتخاب میں حکمراں ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے ۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار الیفہ احمد، بی جے پی کے آشیش گھوش اور کانگریس امیدوار قابل الدین شیخ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کالی گنج اسمبلی سیٹ کی نمائندگی الیفہ کے والد نے ایک دہائی تک کی۔ یہ سیٹ اس سال کے شروع میں ترنمول کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے ناصر الدین احمد کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت بسی گوگی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ پر صنعتکار اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ کو میدان میں اتارا ہے ۔ بی جے پی نے جیون گپتا اور کانگریس نے سابق وزیر بھرت بھوشن آشو کو میدان میں اتارا ہے ۔ کیرالہ کی نیلمبور اسمبلی سیٹ پر پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ دور دراز اور شہری علاقوں کے پولنگ ا سٹیشنوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں جو کہ ووٹرز کی بھرپور شرکت کا مظہر ہے ۔ کچھ تکنیکی مسائل کو چھوڑ کر انتخابی عمل آزادانہ اور پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ اس سیٹ پر 10 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جن میں یو ڈی ایف، ایل ڈی ایف، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایس ڈی پی آئی کے امیدوار شامل ہیں۔ چار ریاستوں کی پانچ نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 جون کو کیا جائے گا۔
Source: uni news
سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
اسمبلی ضمنی انتخابات میں پہلی بار موبائل ڈپازٹ کی سہولت، پوری ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ
حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی
وزیر اعلیٰ کے محکمے پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے گوا کے وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔
نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی
اے پی: خاتون نے شیرخوار بچہ کے ساتھ ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
تلنگانہ :آپریشن کے دوران پیٹ میں سوئی چھوڑنے کا واقعہ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی بے نقاب
تلنگانہ:بیٹی کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پرباپ کا قتل
راہل گاندھی کی 55ویں سال گرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری، بی جے پی لیڈران نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار
گجرات بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 48 گھنٹوں میں 22 افراد ہلاک
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان