National

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں غیر انسانی واقعہ ۔بہو نے ساس سسر کو گھر سے بے دخل کر کے مکان منہدم کروادیا

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں غیر انسانی واقعہ ۔بہو نے ساس سسر کو گھر سے بے دخل کر کے مکان منہدم کروادیا

حیدرآباد 18 جون: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے راجاپور گاوں میں ایک انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک معمر جوڑے نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی کہ اُن کی بہو اور پوتے نے مل کر نہ صرف ان کا مکان منہدم کر دیا بلکہ انہیں گھر سے باہر نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کومورَیا اور کنکَماں کے تین بیٹے ہیں۔ ان میں بڑے بیٹے کی موت ہوگیی جبکہ باقی دو بیٹے حیدرآباد میں مقیم ہیں۔ آنجہانی بیٹے کی بیوی لکشمی اور اُس کا بیٹا اُدے راجاپور گاوں میں مقیم ہیں۔ کومورَیا کے پاس ایک مکان کے علاوہ چار گنٹے کھلی اراضی بھی ہے ، جسے انہوں نے تینوں بیٹوں میں برابر تقسیم کر دیا تھا۔ حال ہی میں بڑی بہو لکشمی کو "اندِرامّا ہوزنگ اسکیم" کے تحت حکومت کی جانب سے مکان کی منظوری ملی تھی۔ تاہم، طے شدہ اراضی پر مکان تعمیر کرنے کے بجائے ، اُس نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ساس سسر کا موجودہ مکان منہدم کر دیا اور اُنہیں مکان سے محروم کر دیا۔ بزرگ جوڑے نے الزام عائد کیا کہ اُنہیں گھر سے نکال کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ متاثرہ جوڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی پولیس سے رجوع ہوئے تھے ، مگر اُس وقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments