بھیلواڑہ، 24 مئی (: راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے منڈل تھانہ علاقے میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مشتعل ہجوم کے ایک پک اپ گاڑی کو آگ لگا نے اور تین لوگوں کے ساتھ وحشیانہ طورپر مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے پھولیا خورد گا¶ں کے رہنے والے راجو لوہار، پرتاپ گڑھ کے رہنے والے ناہر محمد اور پک اپ ڈرائیور گوپال رائگر ہمیر گڑھ کے علاقے سے دو جرسی گائے اور ایک بچھڑا خریدنے کے بعد پک اپ گاڑی میں پھولیا خورد واپس آ رہے تھے ۔ اسی دوران منڈل پولس چوکی کے نزدیک کچھ لوگوں نے زبردستی ان کی پک اپ گاڑی کو روکا۔ پک اپ میں موجود لوگوں نے لوگوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ انہوں نے جانور قانونی طور پر خریدے ہیں اور اس میں کوئی غیر قانونی سرگرمی شامل نہیں ہے ۔ اس کے باوجود بھیڑ نے ان کی ایک نہ سنی۔ حالات کشیدہ ہونے پر پک اپ میں سوار لوگ خود قریبی منڈل پولیس اسٹیشن گئے اور معاملے کی اطلاع دی۔ چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور جانوروں کی خریداری کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور واضح کیا کہ تمام سرگرمیاں قانونی ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے پک اپ کو آگے جانے کی اجازت دے دی۔ بتایا گیا کہ پوسٹ سے کچھ ہی فاصلے پر ایک ہجوم پھر سے جمع ہوا اور پک اپ کو دوبارہ روک دیا۔ اس کے بعد حالات پرتشدد ہو گئے ۔ ہجوم نے تینوں افراد کو گاڑی سے نیچے اتارا اور ان کے ہاتھ پیر باندھ دیئے ۔ مشتعل افراد نے جانوروں کو باہر نکالا اور پک اپ گاڑی کو آگ لگا دی۔ کچھ ہی دیر میں پک اپ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ منڈل پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں بندھے ہوئے افراد کو بچا یا۔ پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔
Source: Uni News
"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے
اے پی سی آر لیگل ٹیم کی عدالت میں قانونی فتح۔ سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت
ہندستان کا جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنا ہماری سفارتی ناکامی ہے: کانگریس
’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز
مقامی سطح پر ہمہ جہت منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال
مہاراشٹرا : وشال گڑھ قلعے کی ایک درگاہ کو بقرعید اور سالانہ عرس کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی ممبئ ہائ کورٹ نے مشروط اجازت دی
سوشل میڈیا پر قربانیاں پوسٹ نہ کریں، ممنوعہ جانور کی قربانی سے کریں پرہیز، جمعیت علماء ہند کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلے
انڈیا گروپ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ دہرایا، مودی کو خط لکھا
آگرہ:چھ بچیاں جمنا میں ڈوبیں،4کی موت
ملک میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز، 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق
آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت کی تفصیلات آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے والا پنجاب کا جاسوس گگندیپ سنگھ گرفتار
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی
پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی
آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی