پہلگام دہشت گردانہ حملہ پر بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن رام چندر جانگڑا نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحوں نے اگنی ویر کی ٹریننگ لی ہوتی تو 3 دہشت گرد 26 لوگوں کو نہیں مار پاتے۔ سیاح ہاتھ جوڑ کر مارے گئے، وہاں موجود ہماری بہنوں میں بھی بہادری کا جذبہ نہیں تھا۔ یہ باتیں راجیہ سبھا رکن نے ہریانہ کے بھیوانی میں منعقد اہلیا بائی ہولکر سہ صد سالہ یادگاری مہم پروگرام میں کہیں۔ رام چندر جانگڑا نے کہا کہ پہلگام حملہ کے بعد ملک محسوس کر رہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے نوجوانوں کو جو ٹریننگ دینا چاہتے ہیں، وہ ٹریننگ اگر سیاحوں کے پاس ہوتی تو 3 دہشت گرد 26 لوگوں کو نہیں مار پاتے۔ اگر سیاحوں کے ہاتھوں میں لاٹھی، ڈنڈا کچھ بھی ہوتا اور وہ چاروں طرف سے دہشت گردوں کی طرف دوڑتے تو میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ شاید 5 یا 6 لوگوں کی جانیں جاتیں لیکن تینوں دہشت گرد بھی مارے جاتے۔ ہاتھ جوڑنے سے کوئی نہیں چھوڑتا، جو دہشت گرد مارنے کے لیے آئے ان میں رحم کا جذبہ نہیں تھا اس لیے ہاتھ جوڑ کر بھی گولی کا شکار ہو گئے۔ بہنوں کو تو اس وقت اہلیا بائی کی طرح جوابی حملہ کرنا چاہیے تھا۔ راجیہ سبھا رکن کے مطابق وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں میں بہادری کا احساس پیدا کرنے کے لیے ایک بہت بڑی اسکیم ’اگنی ویر‘ کا آغاز کیا۔ اس کی مخالفت میں ہمارے نوجوانوں نے کتنی ٹرینیں جلا دیں اور کتنی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کی تعلیم کے اندر کوئی کمی تھی، ان کی تعلیم میں قوم پرستی کا کوئی جذبہ نہیں تھا۔ بزدلوں کی تاریخ نہیں لکھی جاتی ہے، لیکن طویل عرصہ سے ہمیں بزدلی سکھائی اور بتائی گئی۔ بہادروں کی داستان تاریخ کے اوراق میں نہیں بلکہ گڑھوں میں دفن ہے۔ ہمیں مغلوں اور انگریزوں کی تاریخ پڑھائی گئی، ہمیں بہادروں کی تاریخ نہیں پڑھائی گئی، صرف ایک گاندھی خاندان کو ہی بتایا گیا۔ کیا تلوار یا ڈھال کے بغیر کبھی آزادی حاصل ہو سکتی ہے؟ بی جے پی راجیہ سبھا رکن کے مطابق ہندوستان میں جدوجہد آزادی کی تاریخ پڑھانے کی روایت ہمارے وزیر اعظم نریند مودی نے 2014 کے بعد شروع کی تھی۔ تاکہ ہمارے ملک کی خاتون میں اہلیا بائی ہولکر جیسا جذبہ ہو، اس میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی جیسا جذبہ ہو۔ اگر وہ مذہب پر چلے تو ساوتری بنے، سیتا بنے، رادھا بنے، اگر بہادری کے راستہ پر چلے تو وہ اہلیا بائی بنے، جھانسی کی رانی لکشمی بائی بنے لیکن ہاتھ جوڑ کر رحم کی بھیک نہ مانگا کرے۔
Source: Social Media
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان
راجستھان:گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی، پک اپ گاڑی کو آگ لگا ئی
جھارکھنڈ میں 10 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ سرکردہ نکسل لیڈر مارا گیا، مزید 24 نے ہتھیار ڈالے
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کیا سندور کا اپمان! پہلگام بیواﺅں کو کہا بزدل
آپریشن سندور اور کرنل صوفیہ قریشی کو مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کا اعلان
فکر نہ کرو، سب کچھ معمول پر آ جائے گا: راہل گاندھی کا پونچھ میں بچوں سے مکالمہ
پی ایم مودی نے ٹرمپ سے بات کی، کہا- ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح کمربستہ، ٹرمپ کو ہندستان آنے کی دعوت
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
بلند شہر میں کار میں آگ لگنے سے زندہ جل کر 5 افراد کی موت، آگرہ میں پک اَپ نے راہگیروں کو کچلا، 4 کی موت