جموں،24مئی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ضلع پونچھ کا دورہ کر کے پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔دورے کے دوران انہوں نے ان بچوں سے ملاقات کی جو حالیہ شیلنگ میں اپنے جڑواں ساتھیوں، 12 سالہ زین علی اور اروہ فاطمہ، کو کھو چکے ہیں۔ راہل گاندھی کے جذباتی الفاظ، ‘فکر نہ کرو، سب کچھ دوبارہ معمول پر آ جائے گا،’ نے نہ صرف اسکول کے ماحول کو بدلا بلکہ ایک قومی رہنما کی انسانی وابستگی کو بھی نمایاں کیا۔ راہول گاندھی نے کرائسٹ اسکول میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:‘آپ سب نے ایک خطرناک اور ڈرا¶نا تجربہ دیکھا ہے ، لیکن آپ کو اس کا جواب تعلیم، کھیل اور دوستی کے ذریعے دینا ہے ۔ خوب دل لگا کر پڑھو، کھوب دل لگا کر کھیلو اور بہت سارے دوست بنا¶۔’ان کے اس پیغام کو بچوں نے پرجوش تالیوں سے سراہا۔ سابق کانگریس صدر نے بچوں سے مصافحہ کیا اور کہا:‘بہت سی دعائیں، پیار اور شکریہ۔ ’یہ لمحہ وہاں موجود اساتذہ، والدین، اور میڈیا کے نمائندوں کے لیے نہایت جذباتی تھا۔ واضح رہے کہ زین علی اور اروہ فاطمہ 7 مئی کو اُس وقت جاں بحق ہوئے جب پاکستانی شیلنگ نے پونچھ ٹا¶ن کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ اسکول کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم ان بچوں کی ہلاکت نے تعلیمی ماحول پر گہرا اثر چھوڑا۔ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی شدید گولہ باری میں پونچھ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 13 شہری ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ۔ راہل گاندھی نے شیلنگ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے غم میں شریک ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے سنگھ سبھا گوردوارہ کا بھی دورہ کیا، جو شیلنگ میں جزوی طور پر متاثر ہوا تھا۔ گوردوارے سے نکلتے ہوئے ایک مقامی شہری نے ان سے کہا:‘وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب میں پونچھ کا نام تک نہیں لیا، لیکن ہمیں آپ پر یقین ہے کہ آپ ہماری آواز بلند کریں گے ۔’ راہل گاندھی نے سیکیورٹی پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے اس شخص کی بات غور سے سنی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔دیگر متاثرین نے راہل گاندھی سے درخواست کی کہ گھروں کے نقصان کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے اور مستقل بازآبادکاری کے لیے مرکزی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں۔راہل گاندھی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملے ، سرحدی کشیدگی، اور شہری ہلاکتوں نے عوام میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے ۔ اس سے قبل، 22 اپریل کو پہلگام میں ایک سفاکانہ دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔۔ راہل گاندھی 25 اپریل کو سری نگر میں زخمیوں سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے اور اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر، وزیراعلیٰ، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
Source: Uni News
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان
راجستھان:گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی، پک اپ گاڑی کو آگ لگا ئی
جھارکھنڈ میں 10 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ سرکردہ نکسل لیڈر مارا گیا، مزید 24 نے ہتھیار ڈالے
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کیا سندور کا اپمان! پہلگام بیواﺅں کو کہا بزدل
آپریشن سندور اور کرنل صوفیہ قریشی کو مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کا اعلان
فکر نہ کرو، سب کچھ معمول پر آ جائے گا: راہل گاندھی کا پونچھ میں بچوں سے مکالمہ
پی ایم مودی نے ٹرمپ سے بات کی، کہا- ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح کمربستہ، ٹرمپ کو ہندستان آنے کی دعوت
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
بلند شہر میں کار میں آگ لگنے سے زندہ جل کر 5 افراد کی موت، آگرہ میں پک اَپ نے راہگیروں کو کچلا، 4 کی موت