National

متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے

متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے

کوچی، 17 جون : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ملیالی تاجر ڈاکٹر شمشیر وائلل نے احمد آباد میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔ یو اے ای میں مقیم برجیل ہولڈنگز کے بانی وائلل نے کہا ’’وہ (میڈیکل اسٹوڈنٹس) مستقبل کے فرنٹ لائن ہیرو تھے۔ مانو، آرین، راکیش اور جے پرکاش اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جان بچانے میں مصروف تھے۔ اے آئی171 کے حادثے نے انہیں ہم سے چھین لیا۔ متاثرہ خاندانوں اور دوسروں کی مدد کے لیے 6 کروڑ روپے دینے کا عہد لیا۔ میڈیکل ہاسٹل میں رہنے کی وجہ سے یہ درد بھری تصویریں جانی پہچانی لگیں۔ یہ ان طلباء کے ساتھ ہوا ہے جنہیں کبھی خدمت کرنے کا موقع نہیں ملا اور اب ان کے اہل خانہ ان کی یادوں کے ساتھ جی رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اس ہولناک واقعہ سے کافی غمزدہ ہیں۔اس دوران انہوں نے منگلورو کے کستوربا میڈیکل کالج اور چنئی کے سری رام چندر میڈیکل کالج میں اپنے کالج کے دنوں کو بھی یاد کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments