ممبئی ، 17 جون :ممبئی کی چونا بھٹی پولیس نے نامدار چال، قریشی نگر میں واقع انجمن شہہ عالم مدرسہ حبیبیہ انجیل الاسلام کے دو ٹرسٹیز کے خلاف سرکاری اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ الزامات کے مطابق، 15 جون کی شام مبینہ غیر قانونی استعمال سے علاقے میں شور کی آلودگی پیدا ہوئی۔ ملزمان کو سلیم عزیز شاہ اور توفیق زین الدین شاہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کو ممبئی ہائی کورٹ کے 23 جنوری کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کسی مذہبی رسم کا لازمی جز نہیں ہیں اور صوتی آلودگی کے قوانین کی پابندی ضروری ہے۔ گزشتہ 2 مارچ کو، چونا بھٹی پولیس کے اے ٹی ایس اسکواڈ نے تمام مساجد کے ٹرسٹیز کو طلب کرکے عدالتی ہدایات سے آگاہ کیا تھا اور یہ واضح کیا تھا کہ مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر چلانے کے لیے پولیس سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ انجمن شہہ عالم مدرسہ کے منتظمین کو تحریری نوٹس دے کر بھی آگاہ کیا جا چکا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ مناسب اجازت حاصل کریں اور مقررہ ڈیسیبل حدود کا احترام کریں۔ ان تمام انتباہات کے باوجود، مبینہ طور پر ٹرسٹیز نے ضروری اجازت حاصل کیے بغیر لاؤڈ اسپیکر چلائے۔ پولیس نے شور کی آلودگی (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز، 2000، اور بھارتیہ نیائے سہنتا کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Source: uni urdu news service
مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد اکھلیش یادو نے کیا بڑا دعویٰ، کہا- ہوشیار رہنے کی ضرورت، بی جے پی پرکسی کو بھروسہ نہیں
’کیا یہ وہی یو-ٹرن ہے جس کے لیے پی ایم مودی بدنام ہو چکے ہیں؟‘ مردم شماری کے نوٹیفکیشن پر کانگریس نے اٹھایا سوال
ماڈل سمّی چودھری کے قتل سے مچا ہنگامہ، 6 ماہ میں ہی بن گئی تھی اسٹار
’وہی سیٹ نمبر‘: ایئر انڈیا کے بچنے والے مسافر اور تھائی سنگر میں حیرت انگیز مشابہت
سنبھل کورٹ نے راہل گاندھی کو پیش ہونے کی ہدایت دی
منی لانڈرنگ کیس: رابرٹ واڈرا کو ای ڈی کا تازہ سمن
ہندستان نے شمالی کوریا میں نیا سفیر تعینات کیا
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
ممبئ : پولیس نے مدرسہ ٹرسٹیز کے خلاف بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر استعمال پر مقدمہ درج کیا