National

ماڈل سمّی چودھری کے قتل سے مچا ہنگامہ، 6 ماہ میں ہی بن گئی تھی اسٹار

ماڈل سمّی چودھری کے قتل سے مچا ہنگامہ، 6 ماہ میں ہی بن گئی تھی اسٹار

ہریانہ کے سونی پت کی ماڈل شیتل عرف سمّی چودھری کے قتل سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اس کی لاش کھرکھودا کی نہرسے برآمد کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس کی بہن نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے کچھ ہی گھنٹے بعد اس کا لاش برآمد ہوئی ہے۔ آخر ہوٹل میں کام کرنے والی سمّی چودھری کیسے ہریانہ کی مشہور ماڈل بن گئی؟ سمّی چودھری کے قتل کے معاملے میں اس کے ایک دوست کا ذکرہو رہا ہے۔ سمّی چودھری کا دوست سنیل تھا، جواسپتال میں داخل بتایا جا رہا ہے۔ سمّی چودھری کی بہن کا دعویٰ ہے کہ اس کی بہن نے فون کیا تھا اوربتایا تھا کہ سنیل وہاں آگیا ہے۔ اس نے مارپیٹ کی ہے اور ساتھ میں چلنے کے لئے کہہ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پولیس کو پتہ چلا کہ شیتل اپنے دوست سنیل کے ساتھ ہی گاڑی میں گئی تھی۔ سنیل کی گاڑی پانی پت میں نہرکے اندر سے ملی، جبکہ وہ زخمی حالت میں نہرسے باہرآگیا تھا اورپانی پت کے اسپتال میں داخل ہوگیا۔ ماڈل شیتل کی لاش سونی پت کے گاؤں کھانڈا کے قریب ریلائنس نہرسے برآمد ہوئی۔ اس کے جسم پرگہرے زخم کے نشان تھے۔ گلے پربھی تیزدھاروالی ہتھیارکے نشان تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سمّی چودھری ہریانہ میوزک انڈسٹری میں مشہور پرسنالٹی تھی۔ وہ پانی پت کے خلیل ماجرا گاؤں کی رہنے والی تھی۔ پہلے وہ اپنے دوست سنیل کے ہوٹل میں کام کرتی تھی، لیکن بعد میں اس نے سنیل کا ساتھ اورہوٹل میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے ماڈلنگ شروع کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ محض 6 ماہ میں ہی سمّی چودھری کافی مشہور ہوگئی اوراسٹار بن گئی تھی۔ اس نے کئی ایلبم میں کام کیا اوروہ شوٹنگ کے لئے گئی تھی، جہاں سنیل کے پہنچنے کی بات کہی جارہی ہے۔ فی الحال سنیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اورپوچھ گچھ کررہی ہے۔ فیملی والوں کا کہنا ہے کہ سمّی کے قتل میں کسی اور کا نہیں بلکہ سنیل کا ہی ہاتھ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments