National

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے خودکشی کی کوشش کی، تین کی موت، دو زیر علاج

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے خودکشی کی کوشش کی، تین کی موت، دو زیر علاج

کانکیر 15 جون : چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں سے تین بچوں کی موت ہو گئی جبکہ والدین کا علاج جاری ہے۔ کانکر کے پرتاپور تھانہ علاقہ کے گرام پنچایت چندن پور کے پی وی۔70 شانتی نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ والدین نے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے ساتھ زہر کھا لیا۔ جس کے باعث خاندان کے تینوں بچے دم توڑ گئے جبکہ والدین کا علاج سول ہسپتال پکھنجور میں جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق مرنے والے بچوں میں ورشا بیراگی (11)، دیپتی بیراگی (07)، دیوراج بیراگی (05 سال) شامل ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments