National

پریاگ راج: آسمانی بجلی گرنے سے5افراد کی موت

پریاگ راج: آسمانی بجلی گرنے سے5افراد کی موت

پریاگ راج:15جون(: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے بارا علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نابالغ سمیت ایک ہی کنبے کے چار اور دیگر ایک کی جل کر موت ہوگئی۔ باراتھانہ انچارج کرشن موہن سنگھ نے بتایا کہ جمنا نگر کے بارا تھانہ علاقے میں سونبرساگاؤں باشندہ ویریندر ونواسی، بیوی پاورتی اور دو بٹیاں رادھا(03) اور کرشمہ(02) کچے مکان میں رہے تھے۔آندھی طوفان کے درمیان آسمای بجلی گرنے سے چھپرمیں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلیا۔ وہ باہر نہیں نکل سکے۔ دیہی باشندے جب تک آگ پر کنٹرول حاصل کرتے تب تک ایک ہی کنبے کے چاروں اراکین کی زندہ جلنے سے موت ہوچکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسی رات کلیان پور تھانہ علاقے کے تحصیل بارا باشندہ اکشے کمار(30) کی بھی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ متوفی کے کنبے میں بیوی کثوم اور دو بیٹے وکاس و راہل اور بیٹی رنجنا ہیں۔ سبھی نابالغ ہیں۔ انتظامیہ نے متوفیہ دونوں کنبوں کو 50 کلو راشن دستیاب کرایا ہے۔ دونوں کنبوں کو قدرتی آفت کے تحت مالی مدد فراہم کرائے جانے کی کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر شنکر گڑھ کو متوفی ویریندر کی دونوں بیٹیوں کے ساتھ ہی متوفی اکشے کمار کی بیوی کے نام کالونی ضابطے کے مطابق فراہم کرائے جانے کی کاروائی کرنے کے لئے آگاہ کردیا گیا ہے۔ متوفی ویریندر بیوی پاورتی اور دونوں بیٹیاں رادھا اور کرشمہ سمیت اکشے کمار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments