نئی دہلی، 16 جون : ہندستان نے شمالی کوریا میں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیا ہے ۔وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ پیراگوئے کی راجدھانی اسونسیون میں ہندستانی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرس مسٹر الوتی لونگ کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کوریا میں ہندستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔امید ہے کہ وہ جلد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔وزارت خارجہ کے مطابق ہندستان نے 2 جولائی 2021 کو شمالی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا، اس دوران اتل گوتسروی کو وہاں بطور سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی رابطے مارچ 1962 میں قائم ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ شمالی کوریا میں ہندستان کا قونصل خانہ 1968 میں قائم ہوا تھا۔اس کے بعد 10 دسمبر 1973 کو دونوں ممالک کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات قائم ہوئے ۔وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ 1950 سے 1953 تک جاری رہنے والی کوریائی جنگ کے دوران اقوام متحدہ نے ہندوستان کی سربراہی میں نو رکن ممالک کا ایک کمیشن تشکیل دیا تھا۔ میجر جنرل کے ایس تھمیا کی سربراہی میں اس کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا مستقبل قریب میں ہندستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے ۔
Source: uni news
مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد اکھلیش یادو نے کیا بڑا دعویٰ، کہا- ہوشیار رہنے کی ضرورت، بی جے پی پرکسی کو بھروسہ نہیں
’کیا یہ وہی یو-ٹرن ہے جس کے لیے پی ایم مودی بدنام ہو چکے ہیں؟‘ مردم شماری کے نوٹیفکیشن پر کانگریس نے اٹھایا سوال
ماڈل سمّی چودھری کے قتل سے مچا ہنگامہ، 6 ماہ میں ہی بن گئی تھی اسٹار
’وہی سیٹ نمبر‘: ایئر انڈیا کے بچنے والے مسافر اور تھائی سنگر میں حیرت انگیز مشابہت
سنبھل کورٹ نے راہل گاندھی کو پیش ہونے کی ہدایت دی
منی لانڈرنگ کیس: رابرٹ واڈرا کو ای ڈی کا تازہ سمن
ہندستان نے شمالی کوریا میں نیا سفیر تعینات کیا
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
ممبئ : پولیس نے مدرسہ ٹرسٹیز کے خلاف بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر استعمال پر مقدمہ درج کیا