دربھنگہ، 16 جون :بہار کے مدھوبنی لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ اشوک کمار یادو کے لاپتہ بیٹے وبھوتی کمار یادو کو سمری تھانہ علاقہ کے شوبھن سے بحفاظت برآمد کر لیا گیا ہے ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (صدر) امت کمار نے آج یہاں بتایا کہ گا[ﺅں والوں سے موصولہ اطلاع پر پولیس نے ایم پی کے بیٹے کو ضلع کے شوبھن کے قریب سے مکمل طور پر محفوظ حالت میں برآمد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی کے بیٹے وبھوتی جندل گلوبل لائاسکول کے طالب علم ہیں۔ وہ خود وہاں گئے تھے اور کن حالات میں گئے تھے یہ بتانے میں وہ ابھی قاصر ہیں۔ انہیں ابھی آرام کی ضرورت ہے ۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر رکن پارلیمنٹ خود وہاں پہنچے اور وبھوتی یادو کو اپنے ساتھ گھر لے گئے ۔ رکن پارلیمنٹ اشوک کمار یادو نے کہا کہ ان کا بیٹا کمزور دکھائی دے رہا ہے اور اس کے پورے جسم پر مچھر کے کاٹنے کے نشانات ہیں۔ شاید اس نے کل سے کھانا بھی نہیں کھایا۔ رکن پارلیمنٹ نے اپنے بیٹے کے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور تعاون کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔قابل ذکر ہے کہ مدھوبنی کے رکن پارلیمنٹ اشوک کمار یادو دربھنگہ شہر کے لہریا سرائے تھانہ علاقے کے بنگالی ٹولہ محلہ میں اپنے آبائی گھر میں رہتے ہیں۔ اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے ان کا دوسرا بیٹا وبھوتی یادو گھر سے نکلا اور جب وہ دیر شام تک گھر نہیں لوٹا تو ایم پی نے اپنی سطح پر تلاش کرنے کے بعد لہریا سرائے تھانے میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ درج کرایا۔ رکن پارلیمنٹ کا بیٹا اپنا موبائل اور پرس بھی گھر میں چھوڑ گیا تھا جس کی وجہ سے اہل خانہ بھی کافی پریشان تھے ۔ ایم پی اشوک کمار یادو کے تین بیٹے ہیں۔ پہلا بیٹا ڈاکٹر کشتیج کمار یادو ایم بی بی ایس کرنے کے بعد پی جی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جب کہ دوسرے وبھوتی یادو دہلی کے جندل گلوبل لائکالج سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ کچھ دنوں سے انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی تھی۔جبکہ تیسرا بیٹا دیواشیش یادو بھونیشور میں انجینئرنگ کر رہا ہے ۔
Source: uni news
مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد اکھلیش یادو نے کیا بڑا دعویٰ، کہا- ہوشیار رہنے کی ضرورت، بی جے پی پرکسی کو بھروسہ نہیں
’کیا یہ وہی یو-ٹرن ہے جس کے لیے پی ایم مودی بدنام ہو چکے ہیں؟‘ مردم شماری کے نوٹیفکیشن پر کانگریس نے اٹھایا سوال
ماڈل سمّی چودھری کے قتل سے مچا ہنگامہ، 6 ماہ میں ہی بن گئی تھی اسٹار
’وہی سیٹ نمبر‘: ایئر انڈیا کے بچنے والے مسافر اور تھائی سنگر میں حیرت انگیز مشابہت
سنبھل کورٹ نے راہل گاندھی کو پیش ہونے کی ہدایت دی
منی لانڈرنگ کیس: رابرٹ واڈرا کو ای ڈی کا تازہ سمن
ہندستان نے شمالی کوریا میں نیا سفیر تعینات کیا
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
ممبئ : پولیس نے مدرسہ ٹرسٹیز کے خلاف بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر استعمال پر مقدمہ درج کیا