جودھ پور: راجستھان مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس کے نصاب میں آپریشن سندور کو شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ راجستھان مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ایم ڈی چوپدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ آپریشن سندور کو ثانوی تعلیمی بورڈ کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ چوپدار نے جودھ پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخاوٹی کے ایک فوجی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، میری خواہش ہے کہ ہماری افواج نے آپریشن سندور کے ذریعے جو بہادری دکھائی ہے، وہ مدارس کے بچوں کو بھی پڑھائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب کرنل صوفیہ نے پہلی بار اتنے بڑے آپریشن کی بریفنگ دی تو سب کو ان پر فخر ہوا۔ ہم زیادہ سے زیادہ مسلم بچوں کو ان کے بارے میں بتائیں گے تاکہ وہ آگے بڑھیں۔ اس کے لیے ہم ثانوی تعلیمی بورڈ سے بات کریں گے اور اسے نصاب میں شامل کریں گے اور بچوں کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں اس بارے میں آگاہ کریں گے۔ خاص طور پر لڑکیوں کو اس بارے میں آگاہ ہونا چاہیے۔ کرنل صوفیہ مسلم کمیونٹی کی بیٹی ہیں اور اتنے بڑے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے معاشرے میں بیداری آئے گی اور بچوں کو بھی ترغیب ملے گی۔ چیئرمین نے کہا کہ راجستھان ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت 3700 مدارس چل رہے ہیں۔ اس وقت آٹھویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔ میں نے پچھلی حکومت سے مطالبہ کیا تھا اور میں موجودہ حکومت سے بھی مطالبہ کر رہا ہوں کہ مدارس کم سے کم دسویں کلاس تک تسلیم کیا جائے تاکہ آٹھویں جماعت کے بعد ڈراپ آؤٹ پر قابو پایا جا سکے۔ چوپدار نے بتایا کہ فی الحال مدراس کی جدید کاری پر کام جاری ہے۔ اسمارٹ کلاسز اور آلات مل رہے ہیں۔ ان مدارسوں میں دین کی دی جا رہی ہے جس میں انسانیت سکھائی جاتی ہے۔
Source: social media
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان
راجستھان:گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی، پک اپ گاڑی کو آگ لگا ئی
جھارکھنڈ میں 10 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ سرکردہ نکسل لیڈر مارا گیا، مزید 24 نے ہتھیار ڈالے
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کیا سندور کا اپمان! پہلگام بیواﺅں کو کہا بزدل
آپریشن سندور اور کرنل صوفیہ قریشی کو مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کا اعلان
فکر نہ کرو، سب کچھ معمول پر آ جائے گا: راہل گاندھی کا پونچھ میں بچوں سے مکالمہ
پی ایم مودی نے ٹرمپ سے بات کی، کہا- ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح کمربستہ، ٹرمپ کو ہندستان آنے کی دعوت
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
بلند شہر میں کار میں آگ لگنے سے زندہ جل کر 5 افراد کی موت، آگرہ میں پک اَپ نے راہگیروں کو کچلا، 4 کی موت