National

حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی

حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی

نئی دہلی، 19 جون: ہندستان نے ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر اسرائیل سے واپس آنے کے خواہشمند ہندستانی شہریوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تل ابیب میں ہندستانی سفارت خانے میں ان کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل چھوڑنے کے خواہشمند ہندوستانیوں کو زمینی راستے سے اسرائیلی سرحد سے نکالا جائے گا اور وہاں سے انہیں فضائی راستے سے ہندوستان پہنچنے کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب میں ہندستانی سفارت خانہ اسرائیل سے ہندوستانیوں کے انخلاءکے انتظامات کرے گا۔ اس کے لیے انہیں تل ابیب میں سفارت خانے کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے ۔سفارت خانے نے ایسے لوگوں کے لیے وہاں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ کنٹرول روم سے ٹیلی فون نمبرز: +972 54-7520711; +972 54-3278392 اور ای میل: cons1.telaviv@mea.gov.in کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ سفارت خانے نے اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید بمباری کے پیش نظراسرائیل میں رہنے والے تمام ہندوستانی شہریوں سے چوکس رہنے اور اسرائیلی حکام اور وہاں کی ہوم فرنٹ کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ایک بار پھر اپیل کی ہے ۔ وزارت نے کہا ہے کہ حکومت ہند بیرون ملک اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسرائیل کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ وہاں کا سفارت خانہ ضرورت مند ہندوستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے ایران میں پھنسے ہندستانی طلباءکو بحفاظت واپس لانے کے لیے آپریشن سندھو شروع کیا ہے ۔ اس کے تحت 110 طلبہ وطالبات کا پہلا گروپ آرمینیا کے راستے آج صبح ہوائی جہاز سے نئی دہلی پہنچا۔ انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے لایا گیا۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments