حیدرآباد 19 جون : تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے حضورآباد سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمّی کنٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون زچگی کے لیے ایریا اسپتال پہنچی تھیں۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے لاپرواہی سے کام لیتے ہوئے سوئی کو پیٹ کے اندر چھوڑ دیا۔ جب سرجری مکمل ہونے کے بعد سوئی نہ ملنے پر شبہ ہوا تو ڈاکٹروں نے فوری طور پر خاتون کا ایکسرے کیا۔ ایکسرے میں سوئی پیٹ کے اندر نظر آنے کے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ ٹانکے کھول کر سوئی باہر نکالی اور دوبارہ سلائی کی۔ یہ واقعہ تین دن بعد سامنے آیا جس پر وضاحت دیتے ہوئے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نارائن ریڈی نے کہا کہ ’’یہ کوئی بڑی غلطی نہیں تھی، سوئی آخری مرحلہ میں پیٹ میں گر گئی تھی، جسے فوراً نکال دیا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر اسپتال کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بھی تصدیق کی کہ اسے کوئی تکلیف نہیں ہے اور اس کی صحت اب مکمل طور پر مستحکم ہے۔
Source: uni urdu news service
سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
اسمبلی ضمنی انتخابات میں پہلی بار موبائل ڈپازٹ کی سہولت، پوری ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ
حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی
وزیر اعلیٰ کے محکمے پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے گوا کے وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔
نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی
اے پی: خاتون نے شیرخوار بچہ کے ساتھ ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
تلنگانہ :آپریشن کے دوران پیٹ میں سوئی چھوڑنے کا واقعہ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی بے نقاب
تلنگانہ:بیٹی کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پرباپ کا قتل
راہل گاندھی کی 55ویں سال گرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری، بی جے پی لیڈران نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار
گجرات بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 48 گھنٹوں میں 22 افراد ہلاک
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان